خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 819
خطبات طاہر جلد 14 819 خطبہ جمعہ 3 نومبر 1995ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان سرا اور جہڑا دونوں قسم کی قربانیاں فائدہ دیتی ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 3 نومبر 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْ كَالًا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَمَنْ رَّزَقْنَهُ مِنَارِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَهْرًا هَلْ يَسْتَوْنَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (النحل: 76) پھر فرمایا:۔یہ سورہ النحل کی 76 ویں آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔اس کے مضمون سے ظاہر ہے کہ آج کے خطبے کا موضوع مالی قربانی ہے اور اس کا موقع یہ پیش آیا کہ تحریک جدید کا ایک سال ختم ہو کر اب نئے سال کا آغاز ہوا ہے اور ایک لمبے عرصے سے یہی دستور چلا آ رہا ہے کہ جب تحریک جدید کا ایک مالی سال ختم ہو کر دوسرے سال میں داخل ہوتا ہے تو پہلے خطبے میں سوائے اس کے کہ کوئی مانع ہو جائے، کوئی اور روک پیدا ہو جائے تحریک جدید ہی کے موضوع پر خطبہ دیا جاتا ہے۔پس اس پہلو سے مالی قربانی کا جو مضمون میں نے اس آیت کے حوالے سے بیان کرنا ہے پہلے اس سے متعلق بات کروں گا پھر انشاء اللہ وہ اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھوں گا جو گزشتہ سال کے اور اس سے پیوستہ سال کے ہمارے سامنے آئے ہیں۔