خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 801 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 801

خطبات طاہر جلد 14 801 خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام صفات کا ملہ کا جامع ہے جن کے کامل امتزاج کا نام نور ہے ( خطبه جمعه فرموده 27 /اکتوبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا b مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةِ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّشَيْءٍ عَلِيمُ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ پھر فرمایا:۔لا (النور: 37،36) یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ النور کی 36 اور 37 آیات ہیں۔ان آیات سے متعلق میں ایک خطبے یا دو خطبات میں اس سے پہلے ایک رنگ میں روشنی ڈال چکا ہوں یا ان سے روشنی حاصل کر کے آپ کے ساتھ اس میں شریک ہو چکا ہوں لیکن اب ایک اور پہلو سے اس