خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 799
خطبات طاہر جلد 14 799 خطبہ جمعہ 20 /اکتوبر 1995ء خطبہ ثانیہ سے پہلے یہ اعلان کرنا تھا وہ میں نے نہیں کیا غالبا۔آج کے جمعہ میں دعائیہ اعلان کے لئے ایک بھارت کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کے سالانہ اجتماعات آج سے شروع ہو رہے ہیں، تین دن تک جاری رہیں گے۔ان سب کو ہم سب کی طرف سے مبارک ہو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ اور ان کو بھی جن کے میں نام پڑھ کر سنانے لگا ہوں۔اللہ ان سب کے اجتماعات مبارک کرے۔مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی کی چھٹی مجلس شوری کل 21 راکتو بر کو شروع ہورہی ہے، انشاء اللہ دو دن جاری رہے گی۔خدام الاحمدیہ سویڈن کا تیرھواں سالانہ اجتماع اور خدام الاحمدیہ تقسیم کا چوتھا سالانہ اجتماع کل سے شروع ہو رہا ہے۔یہ بھی دو دن جاری رہیں گے۔اللہ ان سب اجتماعات کو با برکت کرے۔آمین