خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 761 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 761

خطبات طاہر جلد 14 761 خطبہ جمعہ 13 اکتوبر 1995ء عرش پر قرار پکڑ نا مقام تنزہ کی طرف اشارہ ہے تا ایسا نہ ہو کہ خدا اور مخلوق و با ہم مخلوط سمجھا جائے، رسول کریمر کا قلب عرش الہی ہے۔خطبه جمعه فرموده 13 اکتوبر 1995ء بمقام نام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : وَتَرَى الْمَيْكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الزمر: 86) پھر فرمایا:۔اور تو اس دن ملائکہ کو دیکھے گا کہ وہ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ عرش کے چاروں طرف ، اس کے ارد گرد خدا تعالیٰ کی تسبیح اور حمد بیان کر رہے ہوں گے وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ اور جن کا فیصلہ کیا جانا ہے ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا وقیل الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ اور یہ کہا جائے گا کہ تمام تعریف رَبِّ الْعَلَمِينَ ہی کی ہے۔خالصہ اسی کی ہے ہر سچی تعریف، تمام تر تعریف تمام جہانوں کے رب کی ہے۔اس آیت کریمہ میں بھی عرش کا ذکر ہے اور اس سے پہلے جو میں نے گزشتہ خطبے میں آیت تلاوت کی تھی اور ایک اور آیت کا حوالہ دیا تھا اس میں بھی عرش الہی کا ذکر ملتا ہے لیکن کسی آیت کریمہ میں بھی یہ ذکر نہیں ملتا کہ فرشتوں نے عرش اٹھایا ہوا ہے اور یہ خیال مفسرین کی وجہ سے یا بعض ایسی