خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 701
خطبات طاہر جلد 14 701 خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 1995ء نو مبائعین کو فعال حصہ بنانے کیلئے ان پر بوجھ ڈالیں۔نومبائعین کو مالی قربانی اور تبلیغ کے کاموں میں جھونک دیں۔( خطبه جمعه فرموده 22 /ستمبر 1995ء بمقام من سپیٹ ہالینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جب سے دعوت الی اللہ کے کام میں بیدار ہو کر مصروف ہو گئی ہے مولویوں کے کیمپ میں تو گویا کھلبلی مچ گئی ہے۔پہلے یہ کہا کرتے تھے کہ یہ بہت آگے بڑھ رہے ہیں، بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں کچھ فکر کرو اور کچھ پیسے دو کچھ ہم بھی کام کریں مقابل پر ہمیں بھی کچھ نہ کچھ کر کے دکھانا ہوگا اور اب کہ رہے ہیں کہ سب گپیں مار رہے ہیں بالکل ترقی نہیں کر رہے صرف ہماری ترقی سے حسد کرتے ہوئے اب انہوں نے بوکھلا کے یہ باتیں شروع کر دیں کہ ہم بہت ترقی کر رہے ہیں۔یہ جو اچانک پلٹا کھایا ہے انہوں نے یہ اس بات کا غماز ہے کہ بہت گہری چوٹ پڑی ہے۔بھنا گئے ہیں ابھی تک ان کو ہوش نہیں آ رہی کہ ہم کریں تو کیا کریں، کس طرح احمدیت کے رستے روکیں لیکن جتنا یہ رستے روکنے کی کوشش کریں گے یہ قطعی یقینی بات ہے اہل ہے کہ اتنا ہی تیزی سے جماعت اور زیادہ ترقی کرتی چلی جائے گی۔اب تو ان کی حسرتوں کے دن آ رہے ہیں جو بڑھتے چلے جائیں کے اب تو ہماری مرادیں پانے کے دن آ رہے ہیں اور مرادوں والی را تیں آ رہی ہیں۔دن بھی ترقی ہوگی اور رات بھی ترقی ہوگی اور ہوتی چلی جائے گی کوئی دنیا کی طاقت نہیں جو اس تقدیر کو اب بدل سکے۔وہ آثار ہم دیکھ رہے ہیں کس رفتار سے اللہ تعالیٰ ہمیں آگے بڑھا