خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 683
خطبات طاہر جلد 14 683 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء ہو تو خطرے کے ساتھ ہی ایسی زبر دست جوابی کارروائی ہوتی ہے کہ چند دن کے اندر اندر ہی Resolution ہو جاتا ہے اور ریزولیوشن کا مطلب ہے کہ جو حملہ آور ہیں ان کی لاشیں پیپ کی صورت میں ، بد بودار مادوں کی صورت میں وہ جسم سے خارج ہوتی ہیں اور جسم کا نظام ان کو نکال باہر پھینکتا ہے۔تو اس لئے جوابی کارروائی کا نظام بنانا بھی ایک بہت ہی ضروری امر ہے۔اس میں تحریری کارروائی بھی اور دوسرے ذرائع استعمال کرتے ہوئے مثلاً ویڈیو، آڈیو وغیرہ کے ذریعے بھی ایسی کارروائیاں ہونی چاہئیں جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دشمن کا منصوبہ کچھ آگے بڑھے بھی تو بڑی قوت کے ساتھ اسے دھکیل کر باہر پھینک دیا جائے۔ایک تیسری بات اس ضمن میں بہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔وہ لوگ جو دعا سے غافل ہو جاتے ہیں ان کی کوئی جوابی کارروائی بھی فی الحقیقت موثر نہیں ہوا کرتی اور دعا والے میں جو جان پڑ جاتی ہے، اس کے اندر جو اعتماد پیدا ہوتا ہے وہ کسی دوسرے میں ممکن نہیں ہے۔بسا اوقات دنیا بھر سے احمدی مجھے لکھتے ہیں یعنی وہ جو دعا گو احمدی ہیں کہ اس طرح کا مسئلہ در پیش تھا بظاہر کامیابی کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے دل میں تحریک کی دعا کی طرف توجہ مائل ہوئی اور حیرت انگیز طور پر آسمان سے تائیدی نشان ظاہر ہوئے اور دشمن کو تصور بھی نہیں تھا کہ کس طرح اس کو ناکامی ہوگی کیسے اس کو نامرادی کا منہ دیکھنا ہوگا مگر خدا نے غیر معمولی طاقت عطا فرمائی ، تائیدی نشان ظاہر فرمائے۔تو مومن کی زندگی محض اپنی جوابی کارروائیوں پر انحصار نہیں رکھ سکتی۔اس ضمن میں بہت سی باتیں ہیں جو پہلے کہہ چکا ہوں اب ان کو دہرانا نہیں چاہتا۔جوابی سیل کیسے کام کرنا چاہئے ، کیا کیا کارروائیاں ہونی چاہئیں، ان کی تفاصیل مختلف مواقع پر جماعتوں کے سامنے پیش کر چکا ہوں۔اس لئے اب میں اس حصے پر آتا ہوں کہ دعا کی طرف ایک بیدار توجہ کی ضرورت ہے۔ایک وہ دعا ہے جو غفلت کی حالت میں انسان کرتا ہی رہتا ہے اور اس پہلو سے جماعت احمد یہ دنیا کی ایک دعا گو جماعت کے طور پر ابھری ہے۔کوئی دنیا میں ایسی جماعت نہیں جس میں اس کثرت سے اس کے افراد کو دعا سے شغف ہو اور دعا پر یقین ہو، ایک دوسرے کو دعا کے لئے کہتے ہوں، اپنے لئے دعائیں کرتے ہوں، دوسرے کے لئے دعائیں کرتے ہوں لیکن وہ دعا جس کی طرف میں توجہ دلا رہا