خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 676 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 676

خطبات طاہر جلد 14 676 خطبہ جمعہ 8 ستمبر 1995ء بوتے پر وہ خدا کے بندوں کو گزند پہنچانے کے منصوبے بنا رہا ہے۔اے خدا جب ہمیں مزید روحانی ترقیات عطا فرما تو ساتھ ساتھ سُلْطنًا نَصِيرًا بھی عطا کرنا کیونکہ ہم میں تو اپنی حفاظت کی طاقت نہیں ہے۔ہم تو عاجز اور کمزور بندے ہیں۔پس ان معنوں میں اگر آپ سُلْطَنَّا نَصِيرًا کی دعا بھی گہرائی کے ساتھ سوچ کر کرتے رہیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کوئی فکر نہیں ہے۔کسی غم کی ضرورت نہیں، کسی کھوئے ہوئے پر حزیں ہونے کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو گا۔آپ کو قدم قدم پر لمحہ لحہ سُلْطَنَّا نَصِيرًا عطا کرتا چلا جائے گا۔پھر آپ دندناتے ہوئے شاہراہِ ترقی اسلام پر آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے اور ان دعاؤں کے ساتھ جب آپ آگے بڑھیں گے تو مجال نہیں کسی دشمن کی خواہ وہ ایک ادنی انسان ہو یا دنیا کا طاقتور بادشاہ ہو کہ آپ کی ترقی کی راہ روک سکے اور آپ کو گزند پہنچا سکے۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو اور یہ گر جو اس نے ہمیں سکھایا ہے اسے سمجھنے اور مزید گہرائی سے اس کا عرفان حاصل کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین اللھم آمین)