خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 60 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 60

خطبات طاہر جلد 14 60 60 خطبہ جمعہ 27 جنوری 1995ء پھر فرمایا:۔یہ وہ چار آیات ہیں، جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اور ان کا تعلق رمضان مبارک سے ہے۔پہلے بھی ان آیات پر کئی بار گفتگو ہو چکی ہے۔اس وقت میں خصوصیت سے اس کے آخری حصہ کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ كه جب تجھ سے میرے بندے میرے بارہ میں پوچھیں تو میں قریب ہوں۔یعنی یہ نہیں فرمایا کہ ان کو جواب دے کہ میں قریب ہوں۔گویا براہ راست جواب دیا جا رہا ہے کہ میں قریب ہوں أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ میں دعوت کرنے والے یعنی پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں، جب وہ مجھے پکارے فَلْيَسْتَجِيبُوا میں یہ مضمون شامل ہے کہ جب میں اسے کچھ کہوں تو وہ بھی قبولیت کے ساتھ ، اس بات پر عمل کرتے ہوئے اس کا جواب دے۔وَلْيُؤْمِنُوا بِی اور یہ لوگ مجھ پر ایمان لائیں لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ تا کہ وہ ہدایت پائیں اور حقیقت، سچائی کا راستہ پالیں۔يَرْشُدُونَ میں عقل بھی شامل ہے، ہدایت بھی شامل ہے، ہر درست بات يَرْشُدُونَ کے تابع بیان ہو سکتی ہے، تو وہ عقل حاصل کریں۔اپنے لئے جو بھلائی کی باتیں ہیں وہ سمجھ سکیں اور اچھے اعمال کرنے کی توفیق پائیں۔رمضان مبارک اس پہلو سے بہت ہی اہم مہینہ ہے کہ اس میں تمام شریعت کے احکامات اجتماعی طور پر اپنے عروج کو پہنچ جاتے ہیں اور تمام احکامات جس انہماک کے ساتھ ، جس خلوص کے ساتھ ، جس محنت کے ساتھ بجالائے جاتے ہیں جیسا اس مہینے میں ہوتا ہے ویسا اور کسی مہینے میں نہیں ہوتا۔گویا کہ گہری مشق کا مہینہ ہے۔بعض دفعہ فوجوں کو واپس رجمنٹ سنٹر میں بلایا جاتا ہے باری باری تا کہ ایک دو مہینے جتنے بھی مقرر ہیں وہ خصوصیت کے ساتھ ان سب باتوں کی دوبارہ تربیت لیں جن کی پہلے تربیت دی جا چکی تھی۔تو رمضان کا مہینہ ایک رجمنٹل سنٹر کا کام کرتا ہے جہاں مومنوں کو دوبارہ بلایا جاتا ہے اور سہ بارہ بلایا جاتا ہے جب تک زندہ ہیں ہر سال ان کو اس مہینے میں سے گزرنا ہوگا اور اس مہینے کا جو آخری پھل بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ مجھے پکارتے ہیں میں ان کا جواب دیتا ہوں۔پس شرط یہ ہے کہ وہ بھی میری باتوں کا جواب دیں۔یہ پہلو بہت ہی اہم ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بہت کم ایسے ہیں، شاذ ہی کوئی ایسا ہوگا، جو اللہ کی ہر بات کا اس رنگ میں جواب دے کہ اس کے