خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 617
خطبات طاہر جلد 14 617 خطبہ جمعہ 18 /اگست 1995ء مالی قربانیوں میں بھی بڑھے اور یہ عرض کرے اللہ سے کہ الدَّارِ تو تو نے دینا ہی دینا ہے مگر اس دنیا میں بھی جو وعدے کئے ہیں جلد بڑھانے کے وہ دے کیونکہ ہمیں تیری خاطر تیری رضا کمانے کے لئے ، اس کے تقاضے پورے کرنے کے لئے بکثرت روپوں کی ضرورت ہے۔ہم نے کسی اور سے نہیں مانگنا، تیرے در پہ جھکنا ہے۔محمد رسول اللہ کے وہ ساتھی بن کے دکھانا ہے کہ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا وہ اللہ ہی سے فضل چاہتے ہیں اور ہر فضل جو ان کو عطا ہوتا ہے وہ اللہ کی رضوان بن جاتا ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین