خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 607 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 607

خطبات طاہر جلد 14 607 خطبہ جمعہ 18 اگست 1995ء گزارہ کر رہا ہو انسان، اللہ کی رضا کا خیال نہ آئے تو صبر بھی نہ ہو پھر بھی حال یہ ہے کہ يُنْفِقُونَ اَمْوَالَهُمْ (البقرہ: 263) اپنے اموال وہ نیکی کے کاموں پر خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔پھر سورہ السبا میں آیت چالیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ( البا: 40) تو بتا دے لوگوں کو کہ میرا رب رزق کشادہ بھی کرتا ہے جس کے لئے چاہے مِنْ عِبَادِہ اپنے بندوں میں سے وَيَقْدِرُ لَهُ اور کسی بندے کے لئے وہ رزق کم بھی کر دیتا ہے۔اس لئے اللہ کے تعلق میں صبر کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی تھے، بہت امیر اور لمبے عرصہ سے نسلاً بعد نسل اچھا کمانے والے، تاجر خاندان کے فرد تھے ان کے کام بگڑنے شروع ہوئے۔جو کچھ تجارت کے مال تھے وہ ضائع ہونے لگے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بڑے عاجزانہ دعا کے لئے لکھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کی تو یہ الہام ہوا: قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے (در مشین: 186) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سمجھ گئے کہ قادر کرتا ہے اکثر یہی کرتا ہے مگر جب یہ چاہے کہ بنا بنایا تو ڑ دے تو کسی کو بھید نہیں ملتا، کیوں ایسا واقعہ ہو گیا، ہو کے رہتا ہے۔وہ بھی اس بات پر صبر کر گئے اور سمجھ گئے کہ میرے لئے یہی مقدر ہے۔چنانچہ وہ صدمے جو کسی اور تاجر کے لئے جان لیوا ہو سکتے تھے ان کے لئے مزید تسکین کا موجب بن گئے۔وہ انتظار کر رہے تھے کہ اب میں جو چاہوں کروں میرا کام اب بگڑ نا ہی بگڑنا ہے اور میرے اللہ نے مجھے بتا دیا ہے اور اللہ کی خاطر ایسا ہی ہونا چاہئے۔تو وہ جو ان کی تجارت کی بربادی جو بعد میں رونما ہوئی وہ اس پر بہت راضی رہے اور اس وجہ سے وہ بہت مرتبہ پاگئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑے پیار سے ذکر فرمایا ہے۔یہی مضمون ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ جس کے لئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے رزق بڑھا دیتا ہے اور مین کی طرف پھر ضمیر پھر رہی ہے وَيَقْدِرُ لَہ اور من میں سے ایک ایسا شخص بھی ہوتا ہے اس کے بندوں میں جس کے لئے وہ رزق تنگ کر دیتا ہے۔وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُہ اور جو کچھ تم خرچ