خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 1
خطبات طاہر جلد 14 1 خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء قف جدید کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حیرت انگیز برکتیں وابستہ ہیں، وقف جدید کے سال نو کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده 6 جنوری 1995ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں : إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَاللهُ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَاَطِيْعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لِانْفُسِكُمْ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَيْكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ) إِنْ تُقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللهُ شَكُورُ حَلِيمٌ ) پھر فرمایا:۔(التغابن: 16 تا 18) آج کے خطبے کا موضوع مالی قربانی ہے جیسا کہ ان آیات سے ظاہر ہے جن کی میں نے تلاوت کی ہے مگر ان کے لئے جن کو ترجمہ آتا ہو، میں ابھی ان آیات کا ترجمہ بھی کروں گا۔مالی قربانی اس تعلق میں ہے کہ وقف جدید کا انتالیسواں سال خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا ہے اور چالیسواں سال شروع ہو رہا ہے۔پرانا یہی دستور رہا ہے کہ جس مہینے میں وقف جدید کا آغاز کیا گیا اس مہینے میں یا اس کے بعد دسمبر کے کسی جمعہ میں نئے سال کے افتتاح کا اعلان ہو چونکہ وقف جدید کا آغاز سن 57ء میں دسمبر کے مہینے میں ہوا تھا۔اس لئے پہلی دفعہ جو مالی