خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 578 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 578

خطبات طاہر جلد 14 578 خطبہ جمعہ 4 اگست 1995 ء اب دیکھیں سو سال پہلے جس وقت کی یہ تحریر ہے پوری جماعت کی طرف اشارہ کر کے فرماتے ہیں کہ دولاکھ سے زائد یہ جماعت کیسے پیدا ہوگئی اب وہی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا صبر اور دعائیں ہیں جن کے نتیجے میں اب ایک ایک سال میں خدا تعالیٰ کے فضل سے آٹھ آٹھ لاکھ سے زیادہ جماعت پیدا ہورہی ہے اور یہی صبر ہے اور یہی تو کل ہے جو کل اس تعداد کو بھی دو گنا کر سکتا ہے اگر اللہ چاہے۔پس سارا سال شکر سے کام لو، سارا سال صبر کے ساتھ چھٹے رہو، ان کی گالیوں کی کچھ بھی پرواہ نہ کرو۔نہ پہلے ان کی گالیاں کوئی نقصان پہنچا سکی تھیں نہ آئندہ نقصان پہنچاسکیں گی۔ہم دیکھیں گے کہ دن بدن یہ تھکتے چلے جارہے ہیں اور مایوس اور نا مراد ہوتے چلے جارہے ہیں۔ایک وقت لازماً آئے گا کہ ان کے چہروں پر ان کی ناکامیوں اور نامرادیوں کی سیاہیاں پھیل جائیں گی۔وہ دن ہوگا جبکہ مومنوں کے چہرے اللہ کے احسانات سے روشن ہوں گے اور دن بدن روشن تر ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین