خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 539
خطبات طاہر جلد 14 539 خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء میزبان جن کی میزبانی پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رات ایک میرے بندے نے ایسی مہمان نوازی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو مطلع کیا کہ جب وہ مہمان نوازی کر رہا تھا تو میں بھی ہنستا تھا ، میں بھی خوش ہو رہا تھا ، میں بھی لذت پا رہا تھا۔تو خدا کرے انہی لوگوں میں سے جو یہاں مختلف بھیسوں میں پڑے ہیں، بڑے بڑے معزز لوگ ان میں شامل ہیں ان کی مہمان نوازی کے ایسے انداز ہوں کہ آسمان سے ان کی مہمان نوازی کو دیکھ کر عرش کا خدا بھی چٹخارے لینے لگے۔اللہ کرے کہ ہمیں ایسی توفیق عطا ہو۔آمین