خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 494
خطبات طاہر جلد 14 494 خطبہ جمعہ 7 / جولائی 1995ء سلوک فرماتا ہے کہ وہ ابتلاء بالکل معمولی اور بے حقیقت دکھائی دینے لگتے ہیں۔یہ ابتلاء اس لئے ضروری ہیں کہ اگر ہر تعلق کا جواب لا زما شیرینی ہی سے ملے تو پھر سب جھوٹے بھی اسی تعلق کی طرف دوڑیں گے کیونکہ ان کو تو اپنے نفس کی حاجت روائی چاہئے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایک دیوار قائم کر دی ہے بیچ میں، باہر کی دنیا دیکھتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں جہنم ہی جہنم ہے اس دروازے کی طرف بڑھنا بڑی مصیبت ہے ان کے قدم باہر رک جاتے ہیں۔جو اندر داخل ہو جاتے ہیں۔کہتے ہیں مصیبتیں تو سب باہر کی طرف ہیں وہ دنیا ہے جو باہر رہ گئی ہے جو آگ میں جل رہی ہے ہمارے لئے تو رحمت ہی رحمت ہے۔تو صفات باری تعالیٰ کے سفر میں ایسی مشکلات ضرور پیش آتی ہیں۔لیکن اس یقین کے ساتھ آپ کو قدم آگے بڑھانا ہوگا کہ ایک دفعہ جب آزمائش سے آپ گزر جاتے ہیں تو پھر آپ کی بلائیں پیچھے رہ جاتی ہیں اور رحمتیں آپ کا انتظار کرتی ہیں۔اس کے لئے ایک نور چاہئے اور نور نام ہے حق کا۔نور اس چیز کو کہتے ہیں جو غلط اور صحیح میں ایک تمیز کر کے دکھا دے۔اندھیروں کے مقابل پر روشنی ہوتی ہے اور قرآن کریم نے اسی لئے روشنی کا نام حق رکھا ہے فرمایا جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ( بنی اسرائیل: 82) حق آ گیا ہے اور باطل بھاگ گیا ہے اب روشنی آتی ہے تو اندھیرے بھاگتے ہیں۔دوسری جگہ اس مضمون کو اس طرح بھی بیان فرما دیا۔تو وہ جونو ر ہے سچائی کا نور ہے جو تفریق کرنے والا ہوگا پس آپ بھی ان معنوں میں بچے بنے بغیر اللہ تعالیٰ کی طرف حرکت نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں کر سکتے۔اور سچائی کا یہ حال ہے کہ مختلف پہلوؤں سے سچائی کی آزمائش زندگی بھر ساتھ رہتی ہے اور ہرمیدان میں جو آپ جیتے ہیں وہ قرب الہی میں آپ کو قریب تر کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ کے۔پس لا متناہی سفر ہے مگر اس سفر کی جزا ہر منزل پہ ملتی چلی جاتی ہے۔پس یہ جو انسانی آزمائشیں ہیں اس راہ کی ان کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا مگر پہچانا ہوگا کہ آزمائش آتی کیسے ہے، کہاں کہاں آتی ہے؟ اب جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض دفعہ ربوبیت کی راہ سے آتی ہے بعض دفعہ ایک خاص مقصد کے حصول کی راہ میں یہ مشکل حائل ہو جاتی ہے کہ اگر سچ بولیں تو وہ مقصد شاید حاصل نہ ہو جھوٹ بولیں تو شاید حاصل ہو جائے۔مجھے یاد ہے میں نے جرمنی میں ایک دفعہ خطبے میں جو اسا لکم لینے والے ہیں ان کو نصیحت کی