خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 490 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 490

خطبات طاہر جلد 14 490 خطبہ جمعہ 7 جولائی 1995ء رہی ہوں بلکہ صفات باری تعالیٰ دل میں گھوم رہی ہوں اور اپنے جلوے دکھا رہی ہوں دماغ اس کے نتیجے میں Excite ہو جائے اور غور کر رہا ہو اور پھر اپنے عمل میں وہ جاری ہونا شروع ہو جائے۔ایسے مقامات آتے ہیں کہ جب انسان سمجھ تو لیتا ہے لیکن عمل میں جاری کرنے کی راہ میں ایک روک پیدا ہو جاتی ہے اپنی کمزوری، اپنی مشکلیں اور یہ اکثر انسانوں کے ساتھ ، اکثر دفعہ یہی معاملہ ہوتا ہے اس کا خلاصہ وہی شعر ہے اس شعر میں بیان ہوا ہے کہ جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد پر طبیعت ادھر نہیں آتی (دیوان غالب : 249) یہ تو نہیں کہ مجھے پتا نہیں کہ طاعت و زہد کا ثواب کیا ہے لیکن طبیعت نہیں آتی اس طرف۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ فاتحہ ہی کے حوالے سے اس کا حل پیش فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ میں خدا سے تعارف حاصل کرنے کے نتیجے میں یہ غلط ہے کہ تم اس سے تعلق جوڑ سکو گے۔ہر قدم پر تمہاری راہ میں مشکلات ہوں گی۔روز مرہ کے رزق کے ذرائع ہیں ان میں بھی آپ کو مشکلات پیش آتی ہیں، اپنے مقاصد دوسرے ہیں جو حل کرنے ہیں ان میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں، رحیم بننے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں، رحیم وہ ہے جو جس کا بھی جتنا کام آپ کے ذمہ ہے اس کی محنت سے بڑھ کر اس کو پھل دو لیکن جب آپ لوگوں کے کام کا حق اپنے پاس رکھنے لگ جاتے ہیں اور ا کثر دنیا میں Exploitation اسی کا نام ہے، اکثر دنیا میں غریب کو اس کی محنت کا پھل نہیں دیا جاتا اور انسان اس پہلو سے رحیم نہیں رہتا۔اگر کوئی کہے کہ جو بھی کسی ملک کے قوانین یا قواعد ہیں ان کی رو سے میں نے ایک مزدور کا، ان کی محنت کا پھل دے دیا تو اس میں بھی ایک دھوکا ہے۔بعض ملکی اقتصادی حالات ایسے ہیں کہ جہاں مزدور کی مزدوری ساری قوم نے دبائی ہوئی ہے اور اتنی تھوڑی ہے کہ اس پر ایک غریب پل ہی نہیں سکتا۔تو ایک انسان اگر آنکھیں کھول کر دیکھے، اپنے نفس پر غور کرے اور یہ سوچے کہ کیا میں اس مزدوری کو قبول کر کے یہ محنت کر سکتا ہوں تو اس کا دل گواہی دے گا، اس کے اندر ایک نظام موجود ہے، وہ گواہی دے گا کہ نہیں ایسا نہیں ہوگا۔پھر یہ عذر رکھ کر کہ اقتصادی طور پر اتنی ہی مزدوری بنتی ہے میں نے حق ادا کر دیا یہ جھوٹ ہے۔رحیم سے آپ کا تعلق قائم نہیں ہوسکتا قانون آپ کو پکڑے یا نہ پکڑے۔زیادہ سے زیادہ آپ یہ عذر رکھ سکتے ہیں کہ میں نے