خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 481
خطبات طاہر جلد 14 481 خطبہ جمعہ 30 جون 1995ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مٹھیوں میں تھے جو انقلاب کے تار تھے ، ایک ہی رستہ ہے کہ آپ سچے ہو جائیں حق کو اختیار کر لیں اور حق سے غیر معمولی طاقت آپ کی زبان میں پیدا ہو جائے۔آپ کے کلام میں پیدا ہو جائے گی اور جو کمزوریاں باقی رہ جائیں گی وہ آسمان سے پوری ہوں گی۔خدا خود پھر اتر تا ہے اپنے جبروت کے نشان دکھاتا ہے اور وہ لوگ جو حق میں صبر کے ساتھ اس کے لئے قائم رہتے ہیں اس کے ساتھ قائم رہتے ہیں ان کے حق میں نشان دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین