خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 40
خطبات طاہر جلد 14 40 خطبہ جمعہ 20 /جنوری 1995ء مکارم دراصل کریم کی جمع ہے اور کریم کہتے ہیں جو کسی قوم کا معزز ہو تو سب اخلاق ہی اچھے ہوتے ہیں مگر اخلاق میں سے بھی بعض اخلاق بڑے معزز اخلاق ہوتے ہیں تو ان معزز اخلاق سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا سفر شروع ہوتا ہے جہاں پہلے لوگوں کے سفر ختم ہو جایا کرتے تھے۔انچہ چہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری یہ بھی ایک اچھا مضمون ہے لیکن اس سے بھی اگلا قدم ہے کہ وہ پہلے خوباں، وہ اچھے لوگ وہ محبوب لوگ جو پہلے اعلیٰ اخلاق کے نمونے دکھا گئے۔آنحضرت می فرماتے ہیں کہ مجھے مبعوث فرمایا گیا ہے کہ میں ان کو اتمام تک پہنچا دوں۔ان میں کرم کے لحاظ سے، اعلیٰ اخلاقی کردار کے لحاظ سے جو کمی رہ گئی ہے میں اس کو پورا کروں۔تو مضمون جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پہلے بھی یہی باتیں میں مختلف حوالوں سے کہہ چکا ہوں لیکن الفاظ کی درستی ضروری تھی بعثت علیٰ مکارم الاخلاق کے لفظ نہیں ہیں۔بعثت لاتمم مکارم الاخلاق ہے۔ایک حدیث میں حسـن الاخــلــق کا ذکر بھی ملتا ہے اور ایک روایت میں صالح الاخلاق کا ذکر بھی ملتا ہے مگر سب سے زیادہ پختہ روایت وہی ہے جو عام طور پر شہرت پا گئی ہے یعنی بعثت لاتمم مكارم الاخلاق یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی تھی یہ عموماً نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہے مگر میں کسی نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا نہیں ہوا مگر اس آیت کے حوالے سے وہ سارے جن کے نکاح ہو گئے ہیں یا ہونے والے ہیں یا آئندہ ہوں گے۔وہ جن کے نکاحوں کے نتیجے میں اولا دجاری ہو چکی ہے وہ سب میرے مخاطب ہیں لیکن اس مضمون سے پہلے بنگلہ دیش کے اکہترویں جلسہ سالانہ کے آغاز کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی جماعت چہار بخشی بازار، ڈھا کہ میں اپنے اکہترویں جلسہ سالانہ کے لئے اکٹھی ہوئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کو مخاطب کر کے میں چند لفظ کہوں۔تو میں تمام دنیا کی عالمگیر جماعتوں کی طرف سے ان کو محبت بھر اسلام پہنچا تا ہوں اور اس جلسے کے مبارک ہونے اور برکتوں کے لمبا چلنے کے لئے دعا دیتا ہوں۔اللہ کرے کہ ہر پہلو سے یہ جلسہ کامیاب ہو۔(آمین) ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔چھوٹی جماعت