خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 385
خطبات طاہر جلد 14 385 خطبہ جمعہ 2 جون 1995ء صفت سلام اور حمید کی شان ساری دولتیں دے کر بھی اللہ ملے تو اچھا سودا ہے ( خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جون 1995ء بمقام بیت النور ننسیٹ ہالینڈ ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ پھر فرمایا :۔ 24:الحشر آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ ہالینڈ کا سولہواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے اور کل انشاء اللہ تعالیٰ جماعت UK کی مجلس شوری اور وہ بھی سولہویں مجلس شوری منعقد ہوگی ۔ امیر صاحب کی طرف سے تاکیدی پیغام ملا ہے کہ وہ چونکہ میری وہاں عدم موجودگی کو محسوس کریں گے۔ اس لئے ان کے لئے کچھ دلداری کا انتظام ہونا چاہئے پس آج کے خطبہ میں جہاں جماعت احمد یہ ہالینڈ کو مخاطب ہوں وہاں مجلس شوری UK کو بھی مخاطب ہوں اور آج ہی انشاء اللہ یا کل صبح یہاں سے یہ ویڈیو کیسٹ وہاں پہنچا دی جائیں گی تو انشاء اللہ تعالیٰ اس پیغام کو ویڈیو میں دیکھ بھی سکیں اور سن بھی سکیں گے۔ اس مضمون کا جو میں آج چھیڑنے لگا ہوں صفات باری تعالیٰ سے ہی تعلق ہے اور حقیقت یہ