خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 27
خطبات طاہر جلد 14 27 خطبہ جمعہ 13 جنوری 1995ء اعلیٰ درجے پر اثر انداز ہوتے ہیں جیسے اللہ کا تعلق کسی بندے پر اثر انداز ہوتا ہے۔آپ اپنا تعلق خدا الله سے درست کریں تو اس کا نام بھی ایک خلق ہے اور آنحضرت ﷺ نے جو مکارم الاخلاق پر قدم رکھ کر سفر شروع کیا ہے تو مراد یہ ہے کہ وہ لمحہ جب خدا آپ پر ظاہر ہوا اور واضح طور پر اپنی طرف آنے کی ہدایت کی ہے اس سے پہلے بھی آپ اخلاق میں کامل تھے لیکن وہ ایک سرشت کی صفائی تھی ، ایک فطرت کی نفاست تھی جس کو خدا تعالیٰ خلق کا نام دیتا ہے۔لیکن بہترین تھی ، ایسی روشن تھی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر آسمان سے شعلہ نور نہ بھی گرتا تب بھی وہ ایسا پاک سر چشمہ تھا اخلاق کا کہ از خود بھڑک اٹھنے کے لئے تیار تھا۔مگر جو باقی سفر ہے وہ پھر خدا کے حوالے سے خدا سے تعلقات استوار کرنے کا سفر ہے اور خلق کا آخری مقصد خدا سے تعلق درست کرنا ہے دنیا کے تعلقات خلق کا مقصد نہیں ہیں خلق اس لئے پیدا کیا جاتا ہے کہ خدا سے تعلق قائم ہوا اور جب خدا سے تعلق قائم ہو جائے تو آج جتنا اعلیٰ خلق ہوگا اتنا تعلق کا معیار بڑھتا چلا جائے گا۔یہ نکتہ بھی بہت اہم اور محض فلسفیانہ نکتہ نہیں بلکہ روز مرہ کی زندگی سنوارنے کے لئے اس کا سمجھنا بے انتہا ضروری ہے بعض دفعہ Crude لوگ ہوتے ہیں موٹی عقل والے موٹی باتیں کرنے والے، ان میں نیک بھی ہوتے ہیں۔یہ فتویٰ باہر سے بیٹھے نہیں لگایا جا سکتا کہ وہ چونکہ Crude ہے، اس کی بات میں سلیقہ نہیں بختی ہے، کرختگی ہے اس لئے وہ ضرور بد ہوگا کیونکہ بعض دفعہ اس کی ان عادات میں اس کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔بچپن سے ایسے ماحول میں پلا ہے ایسے حالات اس کو میسر آئے ہیں کہ بدخلقی کے طور پر نہیں بلکہ عادت مستمرہ کے طور پر، ایک جاری عادت کے طور پر اس نے بعض رنگ ڈھنگ سیکھ لئے ہیں اس لئے ضروری نہیں کہ اسے بدخلق کہا جائے ،مگر کہا جائے یا نہ کہا جائے یہ ہے بدخلقی۔مگر ایسی بدخلقی نہیں جس میں اس کے ارادے کا دخل ہے اس لئے ایسے لوگ بھی نیک ہوتے ہیں۔کئی ایسے لوگ مجھے یاد ہے بچپن میں ہم نے دیکھے ، بعد میں بھی نظر آئے کہ روز مرہ کی باتوں میں سلیقے میں بڑے وہ Crude کہتے ہیں جس کو یعنی کرختگی پائی جاتی ہے ان کے مزاج، باتیں کرنے کے طریقے میں، اظہار میں بھی کرختگی پائی جاتی ہے لیکن جس طرح ان کی زندگی دوسرے میدانوں میں اپنے عمل دکھاتی ہے صاف پتا چلتا ہے کہ نیک لوگ ہیں اور ان کی نیکی کا انکار