خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 273
خطبات طاہر جلد 14 273 خطبہ جمعہ 21 اپریل 1995ء تو لوگ کہتے ہیں بند کرو، اس کو بند کرو ختم کرو، ہمیں باتیں کرنے دو، بڑا مزہ آ رہا ہے۔تو یہ دراصل مختلف مزوں کے نہ ہونے یا وقت کے اچھے مصرف نہ ہونے کے نتیجے میں انسان کھیل کو د کی طرف مائل ہوتا ہے۔اس تعلق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لِعِبِينَ (الانبیاء: ۱۷) کہ ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ اس میں ہے اسے کھیل تماشے کے طور پر پیدا نہیں کیا کیونکہ کھیل تماشا متقاضی ہے کہ دوسری طرف وقت کا بہتر مصرف نہ ہو اور جہاں تک وقت کا تعلق ہے چونکہ خدا وقت کا خالق ہے، وقت کی مخلوق نہیں اس لئے وقت اس پر حاکم نہیں ہے، وہ وقت پر حاکم ہے اور اس پہلو سے جو چیزیں اس نے پیدا کی ہیں ان میں اگر اس کو بوریت ہو تو ان کو پیدا کیوں کرتا۔ان چیزوں کو سنبھالنا، ان کی دیکھ بھال کرنا ، ان کا انتظام کرنا کیونکہ وہ خود مالک وقت ہے اس کے لئے لازم تھا کہ ایسا کرتا کہ خدا کی ذات کے مطابق ہوتی، وہ اس کی شایان شان ہوتیں اور اگر وہ شایان شان ہوں تو کھیل شایان شان نہیں رہتی اور اس کے کھیل اپنے معنے کھو دیتی ہے۔اس لئے میں نے آپ کے سامنے یہ ٹیلی ویژن کی مثال رکھی اور دوسرے کھیل کود کی مثالیں بھی آپ کے سامنے ہیں۔اس بات کو خوب سمجھ لیں کہ کھیل کو د ایک متبادل ہے وقت کے بہترین مصرف نہ ہونے کا، نہ ہو تو پھر انسان لہو ولعب میں مصروف ہوتا ہے اور اگر وقت کی قیمت ہو یعنی خود انسان نے بنایا ہو اور اس وقت کے اندر اعلیٰ درجے کا کام کر رہا ہو تو پھر کھیل کو د بالکل بے معنی اور لغو ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ کھیلیں بھی جو لعب کے ہلکے معنوں میں نہیں بلکہ بعض سنجیدہ معنوں میں سمجھی جاتی ہیں مثلاً ورزشیں ہیں جن سے صرف دلچسپی کا تعلق نہیں بلکہ صحت جسمانی کا تعلق ہے، ان کو آپ لعب ان معنوں میں نہیں کہہ سکتے جن معنوں میں عموماً لفظ لعب جاری ہے یا اطلاق پایا جاتا ہے کہ بالکل لغو اور بے معنی ہیں۔مگر جب بہت اچھے اور اعلیٰ مصارف وقت کے موجود ہوں تو پھر وہ با معنی کھیلیں بھی لعب اور لغو کھیلیں دکھائی دینے لگتی ہیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں قادیان میں کرکٹ کا ایک میچ ہور ہا تھا جس میں کافی بڑے بڑے قادیان کے بزرگ بھی شامل تھے اور صحابہ میں بھی شوق تھا بعض کو کرکٹ کھیلنے کا ، اس لئے سب اس طرف چلے گئے اور بہت ہی جوش دکھایا گیا اور کرکٹ کے میچ سے