خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 271
خطبات طاہر جلد 14 271 خطبہ جمعہ 21 اپریل 1995ء صفت رحمان سب صفات پر حاوی ہے ، خدا کے رنگ سیکھیں اور اس سے حسن ظن کا تعلق قائم رکھیں۔( خطبه جمعه فرموده 21 را پریل 1995ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: صفات باری تعالیٰ کا جو مضمون جاری ہے اس سلسلے میں ایک اہم قابل توجہ بات وقت محسوس کرنے والے کے ساتھ تعلق کا مسئلہ ہے۔وقت کوئی ایسی چیز نہیں جو یکساں ہر صورت میں ہر ایک کے ساتھ ایک ہی طرح کے تعلق رکھتا ہو اور ایک ہی طرح کے احساس پیدا کرتا ہو۔آپ مصروف ہوں کسی چیز میں اور بہت دلچسپی ہو تو آپ کا وقت آنا فانا گزر جاتا ہے اور اگر ایسی جگہ بیٹھے ہوں جہاں طبیعت پر بوجھ ہو طبیعت کے خلاف ، مزاج کے خلاف لوگ بیٹھے ہوں تو بعض دفعہ وقت گزرتا ہی نہیں ہے۔پھر مصیبت زدہ کا وقت بہت آہستہ گزرتا ہے۔فراق کے مارے ہوئے کا وقت بہت آہستہ گزرتا ہے اور وہ جو آرام محسوس کر رہا ہے یا جسے وصل کی راحت میسر ہے اس کا وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے۔لگتا ہے لمحے اڑتے ہوئے چلے جارہے ہیں۔تو سوال یہ ہے کہ اللہ کی ذات سے اس مضمون کا کیا تعلق ہے اور کیا خدا تعالیٰ کے لئے بھی زمانہ اسی طرح کے اثرات پیدا کرتا ہے یا فرق ہے۔جہاں تک جذبات کے ہیجان کا تعلق ہے یہ فرق تو بہت واضح اور قطعی ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس بارے میں بڑی تفصیل سے اور بڑی حتمی طور پر روشنی ڈالی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اندر وہ ہیجان نہیں ہے جو انسان اپنے