خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 21

خطبات طاہر جلد 14 21 خطبہ جمعہ 13 جنوری 1995ء اس حسن خلق کو اپنانے کی کوشش کریں جو تو حید کی طرف لے کے جاتا ہے ،نئی جلا دکھاتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1995ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہر دین میں اخلاق کو ایک ایسا مقام اور مرتبہ حاصل ہے گویا وہ دین کی روح ہے اور اخلاق کے لحاظ سے جو یہ تصور پایا جاتا ہے کہ دین ایک الگ بات ہے اور اخلاق ایک الگ چیز ہے اور بے دینوں میں بھی اعلیٰ اخلاق ملتے ہیں اس اشتباہ کو پہلے دور کرنے کی ضرورت ہے۔اخلاق تو انسانی تعلقات کے عمدہ اور بہتر اور گہری قدروں پر مبنی ہونے کو کہتے ہیں اور صرف انسانی تعلقات کے ساتھ ہی اخلاق کا واسطہ نہیں بلکہ بعض دوسری چیزوں سے بھی مثلاً جانوروں سے تعلقات کے معاملے میں بھی اخلاق کو ایک اہم کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔پھر تمام دوسری چیزوں کے ساتھ بھی اخلاق کا ایک تعلق ہے خواہ وہ بے جان بھی ہوں۔تو اخلاق کی تعریف کو جتنا آپ وسیع کرتے چلے جائیں گے اتنا ہی اخلاق کا دائرہ بھی بڑھتا چلا جائے گا مگر سوال یہ ہے کہ مذہبی خلق اور غیر مذہبی خلق میں کیا فرق ہے اور اسلام جب اخلاق کی طرف ہمیں بلاتا ہے تو اس سے کیا مراد ہے۔آنحضرت ﷺ نے جب اخلاق کی بات بیان فرمائی تو اسے عین دین ہی سمجھا ہے بلکہ دین صلى الله کا بہترین حصہ قرار دیا ہے چنانچہ ابی الدرداء سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایاما من شيئي في الميزان اثقل من حسن الخلق (ابوداؤد) کہ رسول اکرم یہ فرماتے تھے کہ