خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 231 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 231

خطبات طاہر جلد 14 231 خطبہ جمعہ 31 / مارچ 1995ء ه رہتے ہوئے کرنی ہے کیونکہ امر جو حقیقت میں بالا امر ہے وہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے۔اس کے دائرے میں اس کے نیچے رہتے ہوئے وہ فیصلے کریں جو خیر الْمُكِرِينَ کی نمائندگی کی شان رکھتے ہیں اور پھر یقین کریں، تو کل کریں کہ اللہ ان فیصلوں کو برکت دے گا اور آپ کی کمزوریوں کے باوجود آپ کی بظاہر نحیف سوچوں کو اور نحیف تدبیروں کو دنیا کی بڑی بڑی تدبیروں پر غالب کر دے گا۔پس اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور میں جانتا ہوں کہ ہمیشہ فرماتا ہے۔کبھی بھی اس میں ہم نے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی خدا کے فضلوں کا ہاتھ ہمیشہ سے جما احمدیہ پر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کریں جو نا پاک تبدیلی ہو جس کے نتیجے میں خدا کا یہ وعدہ ہم سے اٹھا لیا جائے کہ تم میری ذات پر توکل رکھنا اور میں اس تو کل میں تمہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔پس اگر استجابت کی شرط ہم پیش نظر رکھیں تو خدا کا یہ وعدہ ہمیشہ ہمارے حق میں بڑی شان کے ساتھ پورا ہوگا۔اس کے ساتھ میں تمام مجلس شوری کے ممبران کو اپنی طرف سے اور اس مسجد میں حاضر اور تمام دنیا کی جماعتوں کی طرف سے محبت بھرا سلام کہتا ہوں۔مجالس شوریٰ کے آداب کو جن میں آپ جسے پلے ہیں یعنی محاورہ تو کوئی کہہ دے یہ پنجابی محاورہ ہے مگر ہے بہت اچھا۔نظام جماعت کے ہاتھوں میں آپ پیدا ہوئے، انہیں ہاتھوں میں آپ نے پرورش پائی ہے آپ کا دل جانتا ہے کہ کون سے آداب ہیں جن کی آپ سے توقع رکھی جاتی ہے۔ان آداب کو ہرگز نظر انداز نہ کریں اور ڈرتے ڈرتے خدا کا خوف کرتے ہوئے مشورے دیں اور پھر دعا کرتے ہوئے آپس میں محبت کے ماحول میں غور کر کے فیصلے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔فیصلہ پھر وہی ہوگا جس کی خلیفہ وقت منظوری دے گا۔پھر سب ایک وجود بن کر خدا پر توکل کرتے ہوئے امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان فیصلوں میں برکت دے گا۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین