خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 9
خطبات طاہر جلد 14 9 خطبہ جمعہ 6 جنوری 1995ء مفعول بن جائے گا اور خَيْرًا لَّا نُفُسِكُم یہ اس کا بدل ہو جائے گا۔بدل کا بھی ترجمہ کیا گیا۔مفعول لہ بھی ترجمہ کیا گیا۔مفعول لاجلہ۔تو یہ سارے ترجمے پرانے مختلف بزرگوں نے اسی غرض سے کئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس آیت کا منطوق یہ ہے۔آیت کا منطوق یعنی اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر تم خرچ کرو گے تو یہ خرچ تمہارے اپنے نفسوں کے لئے بہتر ہوگا اس لئے یہ دور کا واہمہ بھی نہ آئے دماغ میں کہ خدا پر کوئی احسان کر رہے ہو۔اس کا انجام تمہارے لئے بہتر ہے یہ تمام فائدہ جو اس خرچ کے ساتھ وابستہ ہے خود تمہیں یعنی تمہاری سوسائٹی کو بھی پہنچے گا۔تمہارے اپنے نفسوں کو بھی تمہارے اپنے خاندانوں کو بھی پہنچے گا یہ مراد ہے۔وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ جو شخص اپنے نفس کی بدبختی ، کنجوسی سے بچایا جائے گا، جس کو اللہ تعالیٰ نفس کی خساست سے بچالے فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی لوگ ہوتے ہیں جو کامیاب ہوا کرتے ہیں۔جن کے نفس خسیس ہوں ان کا علاج کوئی نہیں ہوتا اور انہوں نے کہاں نصیحت کے نتیجے میں خدا کی راہ میں خرچ کرنا ہے ان کے دل مٹھی ہو جاتے ہیں اور تکلیف پہنچتی ہے اور پھر وہی لوگ یہ آواز اٹھاتے ہیں کہ عجیب آپ کی دنیا دار جماعت بن رہی ہے، ہر وقت پیسوں کی باتیں ہو رہی ہیں، کوئی کہتا ہے چندوں کی اتنی قسمیں ہوگئی ہیں، یہ چندہ ، وہ چندہ مگر اعتراض کرنے والے الا ماشاء اللہ بعض ہیں جو اپنی ذہنی ساخت کے لحاظ سے یہ باتیں سوچتے ہیں لیکن قربانیوں میں آگے ہوتے ہیں۔اکثر وہ ہیں جو قربانیوں کی توفیق نہیں پاتے لیکن ہر دفعہ جب دروازہ کھٹکتا ہے تو ان کے دل کو تکلیف ہوتی ہے کہ ہم رہ گئے اور وہ اپنے نفس کے لئے بہانہ بناتے ہیں۔یہ تو جماعت غلط رستوں پر چل پڑی ہے اس لئے ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے ہم اس راہ میں خرچ کریں۔مگر خدا تعالیٰ نے تو ہر بات کا جواب دے رکھا ہے، ہرنفسیاتی پہلو کو چھیڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس کا تجزیہ فرماتا ہے اس کے ہر پہلو سے اٹھنے والے سوالات کو اٹھائے بغیر بھی ان کے جواب دیتا چلا جاتا ہے وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ جو نفس کی خساست سے بچایا جائے یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہوا کرتے ہیں۔إِنْ تُقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْحِفهُ لَكُمْ اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرضہ حسنہ دو يُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وہ اسے تمہارے لئے بڑھائے گا اور تمہاری بخشش