خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 79 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 79

خطبات طاہر جلد 13 79 خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1994ء صلى الله رسول کریمﷺ کا ذکر الہی تھا جو اعجاز بنا۔آپ ذکر الہی سے زندگی پاتے اور ذکر الہی سے زندگی بخشتے۔( خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1994ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُو لاذَ القِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ پھر فرمایا:۔(الانفال: 46 تا 47) گزشتہ جمعہ میں میں نے جن جماعتوں کے جلسوں کا اعلان کیا تھا ان میں ایک اعلان ضلع جھنگ کے ایک جلسے کا رہ گیا تھا اور ان کو صرف اس وقت شدت سے انتظار نہیں تھی بلکہ فیصلہ یہ ہے کہ ابھی بھی انتظار ہے حالانکہ جلسہ گزر بھی چکا ہے تو بہر حال ان کا بھی ذکر خیر کریں تو کوئی حرج نہیں۔اللہ ان کو مزید خدمت کی توفیق بخشے اور نیک مجالس سے زیادہ سے زیادہ استفادے کی بھی توفیق بخشے۔جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ بنگلہ دیش آج سے شروع ہو رہا ہے۔ان کو خصوصیت سے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جو چھوٹی کمزور جماعتیں ہیں یعنی دنیاوی لحاظ سے، عدد کے لحاظ سے، اموال کے لحاظ سے لیکن اللہ کے فضل کے ساتھ ایمان کی دولت سے اس طرح مالا مال ہیں اور اتنا