خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 2
خطبات طاہر جلد 13 2 خطبه جمعه فرموده 7 جنوری 1994ء افریقہ وغیرہ میں روزانہ بارہ گھنٹے کا پروگرام چلا کرے گا۔شروع میں یہ پروگرام تجرباتی ہیں یعنی پروگرام تو مستقل ہیں۔لیکن تجرباتی ان معنوں میں کہ ہماری تمام ٹیمیں نو آموز ہیں، انہیں اس کام کی با قاعدہ کوئی تربیت نہیں دی گئی اور جو بے شمار روپے کی ضرورت پیش آتی ہے، وہ ہمارے پاس نہیں ہے۔اخلاص کی دولت ہے، دعاؤں کی مدد سے، اس اخلاص کو عمل میں ڈھالتے ہیں۔اور جو کچھ بھی اس کے نتیجہ میں پیدا ہوگا ، مجھے امید ہے کہ بابرکت ہوگا اور جماعت کی تربیت ہی کے لئے نہیں۔بلکہ سب دنیا کے لئے بھی ٹیلی ویژن کے ذریعے تربیت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔کہیں دنیا میں ٹیلی ویژن کو ان اعلیٰ مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا گیا۔جن اعلیٰ مقاصد کے لئے اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو ایک ٹیلی ویژن کے نئے دور کے آغاز کی تو فیق مل رہی ہے۔مختلف جماعتوں کو لکھا گیا تھا اور پیغامات برقی بھی ٹیلیفون کے ذریعے بھی بھجوائے گئے کہ جلد از جلد اپنے پروگرام بنا کر بھجوائیں کیونکہ سب دنیا کے مختلف خطوں کی مختلف ضروریات ہیں۔مختلف زبانوں کی مختلف ضروریات ہیں اور یہاں بیٹھے ان سب کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پھر ان کی زبانوں میں ان کے پیغامات دینا ممکن نہیں ہے۔جس حد تک آپ کا ملک بیدار ہوگا جماعتی لحاظ سے اس حد تک اس ملک کے فائدے کے انتظامات ہوں گے تو اس لئے اگر کوئی سستی کریں گے تو آپ کا نقصان ہے، عالمگیر نقصان ہے بھی لیکن خصوصیت سے آپ کا نقصان ہے۔اس ضمن میں سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے ساری جماعتوں پر اس معاملے میں سبقت حاصل کرلی ہے اور پہلا پروگرام جو ہمیں پہنچا ہے بنگلہ زبان میں ہے اور جماعت احمد یہ بنگلہ دیش کی طرف سے ہے۔کئی ویڈیوز انہوں نے بڑی جلدی میں مگر عمدگی سے تیار کی ہیں رفتہ رفتہ انشاء اللہ جوں جوں تجر بہ بڑھتا جائے گا خدا کے فضل کے ساتھ پروگرام زیادہ دیدہ زیب ہوتے چلے جائیں گے اور خوب صورت ہوتے چلے جائیں گے۔جہاں تک مستقل نوعیت کے تعلیمی وتربیتی پروگراموں کا تعلق ہے۔ان پر بھی کام ہو رہا ہے لیکن کچھ وقت لگے گا جو نہی اتنے پروگرام تیار ہو گئے کہ یہ امکان ہوا کہ سلسلہ ٹوٹے بغیر ہم ان کو جاری رکھ سکیں گے تو ہم انشاء اللہ ان کو شروع کر دیں گے۔زبانوں پر بھی بڑے زور سے کام ہو رہا ہے۔علاقائی حالات پر ان کے خوبصورت مقامات اور جانوروں اور پرندوں وغیرہ کے اوپر اس قسم کے سبھی