خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 987 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 987

خطبات طاہر جلد 13 987 خطبه جمعه فرمودہ 30 دسمبر 1994ء نئے سال پر ہر ذات اپنا محاسبہ کرے کیا کھویا کیا یایا 1894ء اور 1994ء کی مماثلت اور جماعتی ترقیات ( خطبه جمعه فرموده 30 / دسمبر 1994ء بمقام مسجد فضل لندن برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کے خطبے کا موضوع تو اور ہے لیکن اس وقت مجھے ایک چھوٹی سی غلطی کی درستی کروانا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک نصیحت کا ذکر میں نے ان الفاظ میں کیا تھا سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلیل کرو تو ایک دوست نے توجہ دلائی کہ اصل الفاظ میں جھوٹوں کی طرح نہیں، بلکہ ”جھوٹے کی طرح ہے، اس لئے جو الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہیں ، وہ من وعن اسی طرح بیان ہونے چاہئیں، تحریر میں تو چونکہ چھپے ہوئے ہیں ، اس لئے کسی مستقل غلطی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مگر بعض لوگ تحریر میں نہیں پڑھتے ، ان کی اطلاع کے لئے میں بتا رہا ہوں کہ لفظ ”جھوٹوں نہیں، بلکہ ”جھوٹے کی طرح ہے۔پس ” سچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه: ۱۲) وو اب ہم سال کے آخری لمحات میں داخل ہورہے ہیں ، ہو چکے ہیں بلکہ 1994 ءکا سال قریب الاختتام ہے، ایک دن بیچ میں رہ گیا ہے اور پرسوں سے انشاء اللہ نئے سال کا آغاز ہوگا۔جب سال ختم ہورہا ہو اور نیا سال چڑھ رہا ہو تو طبعا دنیا میں اس جوڑ کو خاص طریق پر منایا جاتا ہے اور بغیر محسوس کئے اس وقت کو گزرنے نہیں دیا جاتا۔مختلف رنگ میں لوگ اپنے رد عمل دکھاتے ہیں بعض لوگ تیاریاں کر رہے ہیں کہ جب اگلے سال کا دن چڑھے گا اس جوڑ کے وقت پھر وہ کثرت سے