خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 962
خطبات طاہر جلد 13 962 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء ہوتا ہے۔ہم گہری نظر سے ضرورت مند کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر پروگرام بناتے ہیں اس پہلو سے غریبوں کے کھانے کا کوئی پروگرام نہیں ملے گا آپ کو ٹیلی ویژن چاہے پاکستان کی ہو یا باہر کی ہواگر کھانے کے پروگرام آتے ہیں تو ایسے ایسے امیرانہ ٹھاٹھ کے پروگرام آتے ہیں کہ بھاری اکثریت جو غرباء کی ہے ان بے چاروں کو صرف تکلیف ہی پہنچتی ہے یہ امیر بڑے بڑے نخرے کر رہے ہیں پتا نہیں کیا کیا کھاتے پھرتے ہیں ہمیں تو برتن خریدنے کی بھی توفیق نہیں ہے۔تو یہاں جو جنہ کی ٹیم بنائی گئی ہے، لجنہ کی تو نہیں یعنی خواتین کی ٹیم بنائی گئی ہے، اس میں میری بچیاں بھی شامل ہیں ان کو میں نے دو تین ملاقاتوں میں اچھی طرح سمجھایا ہے کہ آپ بے شک شوق پورے کر لیں دوسرے کھانے بھی سکھائیں، مہنگے کھانے بھی سکھا دیں مگر لازماً اس بات پر زور دینا ہے کہ غریب کے گھر کا بجٹ ملحوظ خاطر رکھ کر اس کو بتائیں کہ وہ اتنے ہی خرچ میں بہتر لذت کیسے حاصل کر سکتا ہے۔کھانے کا تعلق صرف دولت سے نہیں ہے کھانے کا تعلق ذوق اور سلیقے سے بھی ہے۔امیر سے امیر گھر میں بھی اگر سلیقہ نہ ہو تو ایسے خوفناک کھانے پکتے ہیں کہ صاحب ذوق کے لئے ایک مصیبت بن جاتی ہے۔بوئیں چھٹی ہوئی اور کئی قسم کی مصیبتیں۔اس لئے کھانا پکانے کا سلیقہ ٹھیک ہو جائے تو بعض دفعہ ایک معمولی قیمت کی چیز بھی بہت اچھی لگنے لگ جاتی ہے۔ایسا کئی دفعہ ہوا ہے کہ ہمارے ہاں دال بھی پکی ہوئی تھی اور مچھلی یا مرغا وغیرہ بھی تھا لیکن میں نے دال ہی کھائی ہے۔کوئی قربانی نہیں تھی، کوئی فقیرانہ انداز نہیں تھا بلکہ طبعا مجھے اچھی لگ رہی تھی وہ اتنی اچھی تھی کہ اس کے مقابل پر نہ مرغا کام آرہا تھا نہ مچھلی کام آرہی تھی تو انسان کو اپنے ذوق کے مطابق ہی کھانا کھانا چاہیئے اگر میسر ہو۔اس طرح غرباء کو بھی ایسے طریقے سکھائے جا سکتے ہیں کہ ان کے مینو بنا ئیں اس کے متعلق میں کافی ان کو باتیں بتا چکا ہوں کہ اس طرز کے مینو بنائیں یہ چیزیں داخل کریں اور پھر کچھ نہیں تو روٹی اچھی پکانے کا طریقہ ضرور سکھائیں۔روٹی کی مختلف قسمیں پکانی سکھا دیں۔کیونکہ میں نے تجربے سے دیکھا ہے بعض دفعہ شکار پر بعض دفعہ ویسے بھی ، اگر روٹی اچھی ہو تو محض نمک مرچ او پر لگا کر جو مزہ آتا ہے وہ بُرے پکے ہوئے سالن کے مقابل پر بہت زیادہ ہوتا ہے اور پیاز سے بھی بڑا مزہ آ جاتا ہے۔چٹنیوں سے روٹی کئی دفعہ ہم نے کھائی ہے کچھ اور سالن نہیں کھایا جو اس کا لطف ہے وہ اپنا ایک لطف ہے لیکن روٹی اچھی ہونی چاہئے اگر روٹی بدمزہ ہو تو پھر سارا سالن بھی خراب ہو جاتا ہے۔تو یہ