خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 79
خطبات طاہر جلد 13 79 خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1994ء رسول کریم ﷺ کا ذکر الہی تھا جو اعجاز بنا۔ آپ ذکر الہی سے زندگی پاتے اور ذکر الہی سے زندگی بخشتے۔ ( خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ، وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ پھر فرمایا :۔ )4746 :الانفال( گزشتہ جمعہ میں میں نے جن جماعتوں کے جلسوں کا اعلان کیا تھا ان میں ایک اعلان ضلع جھنگ کے ایک جلسے کا رہ گیا تھا اور ان کو صرف اس وقت شدت سے انتظار نہیں تھی بلکہ فیصلہ یہ ہے کہ ابھی بھی انتظار ہے حالانکہ جلسہ گزر بھی چکا ہے تو بہر حال ان کا بھی ذکر خیر کریں تو کوئی حرج نہیں۔ اللہ ان کو مزید خدمت کی توفیق بخشے اور نیک مجالس سے زیادہ سے زیادہ استفادے کی بھی توفیق بخشے ۔ جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ بنگلہ دیش آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ان کو خصوصیت سے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ جو چھوٹی کمزور جماعتیں ہیں یعنی دنیاوی لحاظ سے، عدد کے لحاظ سے، اموال کے لحاظ سے لیکن اللہ کے فضل کے ساتھ ایمان کی دولت سے اس طرح مالا مال ہیں اور اتنا