خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 773 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 773

خطبات طاہر جلد 13 773 خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء غیر معمولی قربانی کرتے ہوئے اپنا وقت پیش کیا اور گزشتہ تین ماہ سے مسلسل وہ یہیں موجود رہے ہیں اور اس بات کی قطعا پر واہ نہیں کی کہ ان کی تعلیم کا کیا حرج ہوتا ہے اور کتنا حرج ہوتا ہے اور یہ ان کی ذاتی محنت اور دلچسپی تھی جس کا اس کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے میں ایک بہت بڑا حصہ ہے اور الحمد للہ کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس جمعہ کے ساتھ اس Earth Station کے ذریعے Satellite کی معرفت تمام کینیڈا اور امریکہ تک MTA کو پہنچانے کا انتظام مکمل ہو چکا ہے اور آج اس کے بھی افتتاح کا دن ہے۔اس سلسلے میں جماعت امریکہ کا بھی ذکر ضروری ہے کہ انہوں نے اپنی اس مسجد کے قریب ہی جماعت کینیڈا کو اپنے لئے بہترین جگہ منتخب کرنے کا حق دیا اور اس کے ساتھ ہی جو مکان یہاں پہلے تعمیر شدہ تھا وہ بھی ان کے سپرد کر دیا تو اس طرح انہوں نے خود بھی اس میں ایک حصہ ڈالا۔اس ارتھ سٹیشن اور جو Satellite اس کے ساتھ استعمال ہو گا اس سے متعلق کچھ کوائف بیان کرنے ضروری ہیں تا کہ تمام امریکہ کی جماعتیں اور کینیڈا کی جماعتیں ان کے پیش نظر اپنے اپنے گھروں میں Satellite لگوانے کی کوشش کریں۔یہ جو Earth Station ہے یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں چاہیں آپ نظر کی حد تک ہر قسم کے پیغام چوبیس گھنٹے پہنچا سکتا ہے لیکن Satellite جوان پیغاموں کو وصول کر کے پھر دوبارہ زمین کی طرف پھینکتے ہیں وہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے اور سر دست جماعت کو ابھی توفیق نہیں ہے کہ وہ پوراSatellite خرید سکے اس لئے وہ کرایہ پر انتظام کرنا پڑتا ہے اور اس ضمن میں بھی بہت ہی تگ و دو کے بعد اور محنت کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسے Satellite سے Contact ہو گیا ہے جس کا نام 4۔Galaxy ہے جس کے ذریعے اب انشاء اللہ شمالی امریکہ یعنی کینیڈا سمیت براعظم امریکہ میں جتنے ممالک یا سٹیٹس ہیں وہ سب انشاء اللہ روزانہ تین گھنٹے کا پروگرام سن سکیں گے۔ایک حصہ اس کا چونکہ جو Foot Print کہلاتا ہے وہ دنیا کے سیاسی جغرافیہ کی پیروی نہیں کرتا بلکہ وہ زمینی دائروں کے مطابق بنتا ہے اس لئے اس میں خدا کے فضل سے میکسیکو بھی شامل ہو چکا ہے اور میکسکو کا بڑا شمالی حصہ بھی اس سے اسی طرح استفادہ کر سکے گا۔یہ تمام پروگرام K۔U بینڈ پر نشر ہوں گے اور اس لحاظ سے سہولت یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ دس بارہ فٹ کا ڈش انٹینا لگایا جائے ،