خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 772 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 772

خطبات طاہر جلد 13 772 خطبه جمعه فرموده 14 / اکتوبر 1994ء کیا ہی اچھا ہو کہ اگر امت میں سے سب کے سب نور دین بن جائیں اور وہ دعا دن بدن پوری ہوتی رہی کیونکہ جو نسبت مخلصین کی اس وقت مالی قربانی کے لحاظ سے تھی وہ Potential کے طور پر تو تھی لیکن سطح پر ظاہر نہیں ہوئی تھی اور اب یہ کیفیت ہے کہ تمام دنیا مالی قربانی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا کا نشان بن رہی ہے۔چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہزار ہا احمدی ایسے ہیں کہ ان کو جو کچھ کہا جائے وہ سب کچھ قربان کر دیتے ہیں اور بعض دفعہ رو کنا پڑتا ہے کہ اتنی قربانی نہ کرو کیونکہ تمہارے اہل و عیال کا بھی حق ہے، تمہاری ذات کا بھی حق ہے۔پس اس جماعتی خلوص کے جذبے پر نظر رکھتے ہوئے میرے دل میں تمنا تو بہت تھی مگر تحریک نہیں کر سکا۔لیکن الحمد للہ جماعت احمدیہ کینیڈا کو یہ توفیق ملی اور اپریل 1994 ء میں ان کی مجلس شوری میں ایک ولولہ انگیز ریزولیوشن پاس ہوا کہ ہم قربانی کر کے بھی شمالی امریکہ اور کینیڈا کو اس نعمت سے متمتع کرنے کے لئے کوشش کریں گے اور جو کچھ بھی ہو ہم اپنا ایک Earth Station قائم کر کے وہ عالمی جماعتی پروگرام جن سے سب دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے ان کو اپنے ملکوں میں بھی یعنی کینیڈا اور امریکہ گھر گھر پہنچانے کا انتظام کریں گے۔چنانچہ جب ان کے اس ریزولیوشن کا مجھے علم ہوا تو میرے دل میں غیر معمولی حمد کے جذبات پیدا ہوئے ، ان کے لئے دعائیں نکلیں اور ان کو میں نے لکھا کہ اللہ کی مدد کے ساتھ اب آگے بڑھیں اور فوری جائزہ لینا شروع کریں۔تمام امریکہ اور کینیڈا میں جو جو کمپنیاں Earth Station بنانے میں مہارت رکھتی ہیں اور شہرت رکھتی ہیں ان کے کوائف اکٹھے کریں۔چنانچہ امیر صاحب کینیڈا نے یہ کام چودھری منیر احمد مبلغ سلسلہ کے سپر دفرمایا اور با قاعدہ میرے ساتھ اس عرصے میں رابطہ رہا۔ہر نئی بات جو ان کے علم میں آتی تھی اس میں وہ مشورہ کرتے رہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے بعض مخلصین نے بھی ان کی بھر پور مدد کی۔بالآخر یہ طے پایا کہ امریکہ کی ایک مشہور کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا جائے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم آپ کے اس مسجد کے افتتاح سے پہلے اس انتظام کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر امید رکھتے ہوئے ، اس کی رحمت پر تو کل کرتے ہوئے ان کو یہ ٹھیکہ دے دیا گیا اور اس ضمن میں چودھری منیر احمد صاحب کے علاوہ فرحان بشارت صاحب نے جو کینیڈا میں ایک سائنس کے طالب علم ہیں بہت