خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 769 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 769

خطبات طاہر جلد 13 769 خطبہ جمعہ فرمودہ 14/اکتوبر 1994ء امریکہ میں بیت الرحمن اور مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے ارتھ سٹیشن کا افتتاح۔(خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء بمقام بیت الرحمن،امریکہ ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ ایک بہت ہی بڑا احسان ہے کہ آج کا دن طلوع ہوا جو بہت سی برکتیں لے کر آیا ہے۔جمعہ کا دن ہمیشہ ہمیش کے لئے امت مسلمہ کے لئے مبارک قرار دے دیا گیا ہے۔اس کا اول بھی برکتیں لے کے آتا ہے اس کا آخر بھی اور جمعہ کے دوران اللہ کی طرف سے جو غیر معمولی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ان کا شما ممکن نہیں نہ یہ کوئی قاعدہ کلیہ ہے جو ہر ایک پر برابر اطلاق پائے۔ان رحمتوں کا تعلق ذکر الہی سے ہے اور ہر دل کی کیفیت الگ الگ ہوتی ہے اور اسی نسبت سے ہر دل پر رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔پس یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جمعے کا وقت کوئی ایسا وقت ہے جس میں برابر تمام مسلمان یکساں اللہ کی رحمتوں کے مورد بنتے ہیں بلکہ ہر دل کی کیفیت الگ الگ تقاضے رکھتی ہے اور ان کے مطابق ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کا نزول ہوتا ہے۔اس دن کے ساتھ رحمتوں کے علاوہ فضلوں کا نزول بھی ہوتا ہے۔یہ لفظ فضلِ قرآن کریم میں خاص طور پر وسیع معنوں میں استعمال ہوا ہے۔فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ الله (الجمعہ: 11) جب تم جمعہ کے بعد فارغ ہو کر زمین میں منتشر ہوتے ہو تو پھر اللہ کے فضل کے طالب ہوا کرو۔وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الجمعہ: (11) اور بہت