خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 724
خطبات طاہر جلد 13 724 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 1994ء دوسری جگہ قرآن کریم اسی مضمون کو مثبت رنگ میں یوں بیان فرمایا ہے۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِيْنا وَ يَتِيمًا (الدھر: (9) کہ وہ کھانا کھلاتے ہیں ایسے وقت میں جب کہ خود کھانے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔بھوک جب حد سے بڑھ جائے تو پھر کھانے سے واقعۂ محبت ہو جاتی ہے۔جیسے محبوب کے بغیر چین نہیں آتا اور کسی کل انسان اطمینان نہیں پاتا ، اسی طرح بعض دفعہ جب بھوکا زیادہ ہو تو کھانا بھی محبوب کی طرح پیارا ہو جاتا ہے۔قرآن کریم نے جن الفاظ میں اس مضمون کو بیان فرمایا ہے یہ قرآن کی فصاحت و بلاغت کا ایک کرشمہ ہے کہ ایک طرف بھوک کا مضمون بھی خوب چمکا کے بیان فرما دیا دوسری طرف نیت کے مضمون پر بھی خوب روشنی ڈال دی کیونکہ اسی طرز کلام کا، اسی بیان کا دوسرا معنی یہ بنتا ہے وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ یہاں ہ “ سے مراد اللہ ہے کہ وہ کھانا کھلاتے ہیں اللہ کی محبت میں محض اپنے نفس کی طمانیت کے لئے نہیں بلکہ خالصہ اللہ کی خاطر، اس کی محبت میں مبتلا ہو کر مِسْكِينًا وَيَتِيْمًا وَأَسِيرًا مسکینوں کو بھی ، یتیموں کو بھی ، اسیروں کو بھی۔66 تو اخلاق حسنہ کے بھی مختلف درجے ہیں۔وہ اخلاق جو قرآن نے بیان فرمائے ہیں وہ اخلاق جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں سکھائے ہیں۔یہ اخلاق عام سرسری اخلاق کہلانے والے اخلاق سے اتنے بلند ہیں کہ گویا زمین کو آسمان سے نسبت دینے کی کوشش کی جائے۔کہاں زمین کی مخلوقات کہاں آسمانی مخلوق اور کوئی نسبت نہیں ہے ان زمینی اخلاق کو ، آسمانی اخلاق سے۔تو جماعت احمد یہ چونکہ خدا کے تعلق کی دعویدار ہے اس لئے یہ بحثیں تو بہت لمبی اور طویل ہوں گی اور لا حاصل ہوں گی کہ آپ خدا والے ہیں۔اکثر دنیا میں خدا والے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تمام مذاہب یہی کہتے ہیں کہ ہم تمہیں خدا سے ملائیں گے۔کون سا مذ ہب ہے جو یہ دعویٰ کرے کہ ہم تمہیں خدا کا دشمن بنائیں گے خدا سے دوری کے طریق سکھائیں گے لیکن یہ دعویٰ کہ ہم تمہیں با اخلاق انسان بنا ئیں گے یہ دعویٰ کہ ہم تمہیں بنی نوع انسان سے ایثار کے اسلوب سکھائیں گے، ان کی خدمت کرنا سکھائیں گے ان کے لئے قربانیاں پیش کرنا سکھائیں گے۔یہ دعویٰ محض خوب صورت نہیں مشکل بھی بہت ہے کیونکہ ایسے عمل کو چاہتا ہے جو سب دنیا کو دکھائی دے اسے چھپایا نہیں جاسکتا وہ تو ضرور ظاہر ہوگا۔پس اس پہلو سے اپنے اخلاق حسنہ کی حفاظت کریں تو آپ کے خدا والے ہونے کا ثبوت دنیا کواز خود مہیا ہوگا کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔