خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 722
خطبات طاہر جلد 13 722 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 1994ء کا مظہر ہے۔پس اس کی بہن نے اپنے مرحوم بھائی کے حق میں جو مر غیے گائے اور اس کی تعریف میں جو رطب اللسان ہوئی حضرت عمرؓ کے سامنے جب اس کی وجہ پیش کی تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جاؤ تم پر کوئی عذر نہیں وہ بھائی اس لائق تھا کہ اس کے لئے یہ سب کچھ تم کرو۔پس ایسے بھی بھائی ہیں جو اپنی بہنوں کو ان کے حق سے زیادہ دیتے ہیں اور پھر جب ان کے بہنوئی سب کچھ ضائع کر بیٹھتے ہیں تو پھر ان کے لئے اسی طرح دوبارہ احسان کا سلوک کرتے ہیں اور پھر احسان کا سلوک کرتے ہیں۔تو آزمائش کے وقت حسن خلق زیادہ چمک کر ظاہر ہوتا ہے، نئی شان کے ساتھ ابھرتا ہے اور بدخلقی آزمائش کے وقت بالکل بیٹھ جاتی ہے اس میں کچھ بھی باقی نہیں رہتا، اس کی تہہ میں ہر طرح کی گندگی دکھائی دینے لگتی ہے۔پس یہ وہ فرق ہے، یہ تمیز ہے حسن خلق اور ظاہری طور پر مہذب ہونے کے درمیان۔جس کے ذریعے اخلاق حسنہ اپنی گہرائی تک پہچانے جاتے ہیں۔ایک خلیق انسان مصیبتوں کے وقت اور زیادہ خلیق ہو جاتا ہے۔قرآن کریم نے جو اعلیٰ اخلاق کی تعریف بیان فرمائی ہے اس کے مقابل پر بد اخلاقی کی بھی تعریفیں کی ہیں۔ان تعریفوں میں ایک یہ بات داخل فرمائی ہے کہ وہ لوگ جو گر پڑتے ہیں، ہمٹی سے مل جاتے ہیں جن کا کچھ بھی نہیں رہتا ان کا سہارا نہیں بنتے یہ لوگ اس وقت جبکہ بھوک عام ہو جاتی ہے اور ساری قوم اس وقت بھوک میں مبتلا ہو جاتی ہے اس وقت یہ بھوک دور کرنے کے لئے آگے نہیں آتے۔یہ ایک منفی تعریف ہے لیکن اس منفی تعریف میں مثبت تعریف نہایت اعلیٰ درجہ کی بیان ہو گئی ہے۔عام طور پر جب پیٹ بھرے ہوئے ہوں ، گھر میں کافی کچھ ہو کھانے کے لئے اور کھلانے کے لئے اور دروازے پر دستک ہوئی ہے اور ایک فقیر نے ایک روٹی کا ٹکڑا مانگا ہے تو آپ دو روٹیاں بھی دے دیں تو اس سے اخلاق کی آزمائش نہیں ہوا کرتی۔بھرے پیٹ والے بعض دفعہ زائد سالن پھینک دیتے ہیں ، زائد روٹیاں ان کی سوکھ جاتی ہیں اور Dust Bin میں پھینک دی جاتی ہیں تو ان کی خوش قسمتی کہ کوئی فقیر آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔وہ دے بھی دیا تو کیا فرق پڑا۔ایک گھر سے بوجھ ہلکا ہوا۔بعض دفعہ جب ضرورت نہ رہے تو فقیر ایک رحمت بن جاتا ہے اور بجائے اس کے کہ احسان اس پر ہو وہ محسن بن جایا کرتا ہے۔تو یہ اخلاق حسنہ نہیں ہیں۔میں جب پہلی دفعہ امریکہ آیا تو میری بیوی بھی ساتھ تھیں دو بڑی بچیاں بھی ساتھ تھیں۔ان