خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 704 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 704

خطبات طاہر جلد 13 704 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1994ء لیکن مشکل یہی ہے کہ اگر یہ فجار قتل ہوں تو ہمارے ہم وطن ہی تو قتل ہوں گے۔اگر یہ سرزمین مشرکوں کے پاؤں تلے روندی جائے تو ہمارا اپنا وطن ہے جو ان مشرکوں کے پاؤں تلے روندا جائے گا۔پس یہ وقت دعاؤں کا وقت ہے ان معنوں میں بد دعاؤں کا وقت نہیں کہ قوم کے لئے بددعا کریں۔نعوذ باللہ من ذلک اگر وقت ہے تو قوم کے لئے دعا کا وقت ہے اور قوم کے لئے دعا کی قبولیت کے لئے لازم ہے کہ ان بد بختوں کے لئے بددعا کی جائے۔یہ بد بخت اپنی سزا کا حصہ پائیں تب ان کی نحوست کا سایہ قوم کے سر سے اترے گا اس کے بغیر یہ سایہ اس قوم کو کہیں کا نہیں رہنے دے گا۔پس مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ نوبت قریب تر آتی جا رہی ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کی تقدیر کس طرح ظاہر ہومگر چونکہ میرا فرض ہے کہ قوم کے اہل دانش کو ،سب کو متنبہ کر دوں اور چونکہ میں جانتا ہوں کہ شریف علماء تو حق کی خاطر میرا خطبہ سنتے اور دیکھتے ہیں لیکن شریر علماء رخنے تلاش کرنے کے لئے ،خرابیاں تلاش کرنے کے لئے یا تجسس کے طور پر بھی ، خطبہ سنتے بھی ہیں اور دیکھتے بھی ہیں۔چنانچہ ان کے براہ راست کئی دفعہ خط آ جاتے ہیں کہ آپ نے خطبے میں یہ بات کی تھی ، فلاں تقریر میں یہ کہا تھا اور ہم نے یہ سنا اور دیکھا تو صاف پتا چل رہا ہے یہ جو دور ہے ہمارا MTA کا اللہ تعالیٰ نے جماعت کے عالمی غلبے کے لئے عطا فرمایا ہے وہ دشمن جس تک ہماری آواز نہیں پہنچا کرتی تھی ، جنہوں نے ہماری آواز کی ساری راہیں بند کر دی تھیں یہاں تک کہ اپنوں تک بھی نہ پہنچیں اب ان کے گھروں میں یہ آواز پہنچ رہی ہے۔ایسے مولوی ہیں جن کے بچوں نے اپنے باپوں کے خلاف بغاوت کر دی ہے کہا ہے کہ ہم سنیں گے اور دیکھیں گے تو MTA دیکھیں گے اور کوئی ہم نے ٹیلی ویژن نہیں دیکھنا اور بڑھے مولویوں نے اپنی بیویوں کے ڈر کے مارے اف بھی نہیں کی وہاں۔وہاں سارا مذہب جاتا رہا، مسجد میں تقریریں کہ کوئی ان کے قریب نہ آئے اور ان بچوں نے خود احمدی دوستوں کو بتایا کہ ہم نے تو اپنے گھر میں یہ کر دیا ہے اور ابا کی مجال نہیں ہے کہ روکیں۔وہ ہوں یا نہ ہوں ہم MTA ہی دیکھتے ہیں تو جب خدا کی تقدیر نے یہ جوابی کارروائی فرما دی ہے تو ان کے کانوں تک تو اب بات پہنچنی ہی پہنچنی ہے۔ان کی آنکھوں نے تو ، یہ ان کے دلوں کو آگ لگانے والے مناظر ، دیکھنے ہی دیکھنے ہیں۔اس لئے آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ آپ پر ظلم کر رہے ہیں، یہ اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں۔جتنا ظلم جماعت احمدیہ پر کرتے ہیں اللہ کے اتنے فضل نازل ہوتے ہیں کہ جو آپ پر فضل کی اور رحمتوں کی