خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 1

خطبات طاہر جلد 13 1 خطبه جمعه فرموده 7 جنوری 1994 ء انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کا با قاعدہ آغاز صلى الله حضرت محمدمصطفی ﷺ کا ذکر الہی کا عظیم الشان نمونہ (خطبه جمعه فرموده 7 جنوری 1994ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (آل عمران 192-191) پھر فرمایا:۔الحمد للہ کہ آج وہ جمعہ کا دن آیا جس کی بہت دیر سے دل میں تمنا تھی اور ایک مدت سے انتظار تھا کہ آج خدا کے فضل کے ساتھ انٹر نیشنل احمد یہ مسلم ٹیلی ویژن کا با قاعدہ آغاز ہورہا ہے۔وہ جو جمعہ کا خطبہ پہلے ہر جمعہ سنایا جاتا تھا وہ اگر چہ اسی ٹیلی ویژن کے ذریعے تھا لیکن یہ سروس روز مرہ کے طور پر ابھی جاری نہیں ہوئی تھی۔الحمد للہ کہ جو خوشخبری میں نے ماریشس کی سرزمین سے دی تھی۔آج انگلستان کی سرزمین سے یہ اعلان کرنے کی توفیق مل رہی ہے آج سے باقاعدہ مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کی روزانہ سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔یورپ میں ساڑھے تین گھنٹے یا تین گھنٹے روزانہ اور باقی ایشیا اور