خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 691
خطبات طاہر جلد 13 691 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1994ء حضرت محمد مصطفی احمد ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔راولپنڈی میں احمدیہ مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔( خطبه جمعه فرمودہ 16 ستمبر 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔آج جو ملکی سطح کے اجتماعات ہو رہے ہیں ان میں ایک مجلس خدام الاحمدیہ یو۔کے کا سالانہ اجتماع ہے۔جو انشاء اللہ دو پہر کو شروع ہو کر یعنی آج جمعہ کے روز شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ کوریا کا دوسرا اجتماع 19 ستمبر کو شروع ہو کر دو دن جاری رہے گا۔یہ حکمت سمجھ نہیں آئی کہ کیوں انہوں نے پیر کے دن یعنی سوموار کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عام طور پر تو جمعہ کے آخر پر رکھتے ہیں اور ہفتے اتوار کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے مگر مقامی حالات میں یہ مصلحت کا تقاضا ہوگا بہر حال یہ دو ملکی سطح کے ہمارے اجتماعات ہیں ان کی کامیابی کے لئے دعا کریں اور اس کے علاوہ چھوٹی سطح پر ہندوستان میں کیرالہ، پھر پشاور پاکستان میں اور بہت سے ایسی جگہیں ہیں مثلاً مظفر گڑھ وغیرہ جہاں کے مقامی اجتماعات ہو رہے ہیں ان سب کو میں السلام علیکم کہتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔اللہ کرے کہ آپ ان مبارک اجتماعات کے اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرسکیں۔آج کا جمعہ پاکستان کی احراری مساجد میں اور وہ جو احراری مزاج کے ملاں ہیں جن مساجد پر وہ قابض ہیں ان مساجد میں ایک جشن کا سا دن ہے اور آپ کو تعجب ہوگا کہ کوئی ایسی خوش خبری تو آپ نے ان کے لئے دیکھی نہیں کہ جس کے ذریعے ملک گیر ایسا جشن منایا جارہا ہو۔لیکن یہ