خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 625
خطبات طاہر جلد 13 625 خطبہ جمعہ فرمودہ 19 راگست 1994ء چاہئے کہ ابھی تم اس لائق نہیں ہوئے جیسے پہلے سال کوئی فیل ہو جائے تو اس کا ایک سال اور بڑھا دیا جاتا ہے تو اس قسم کا سالوں کا معاملہ تو نہیں۔مگر نظر رکھنے والے موجود رہنے چاہئیں۔جب ایک شخص کے متعلق جانتے ہیں کہ اس میں بشاشت پیدا ہو رہی ہے اس کے اندر ولولہ پیدا ہو گیا ہے، بات کو سمجھ چکا ہے تو کہیں اچھا بھئی السلام علیکم، رخصت ہو تم اب اس کام میں مصروف ہو جاؤ جس کے لئے خدا کے ارشاد کے تابع ہم نے تمہیں تیار کیا تھا۔اپنی قوم میں لوٹو اور انذار شروع کر دو۔اس طرح آپ کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ خدا کے فضل سے کس طرح جماعت کو استحکام نصیب ہوتا ہے اور کس تیزی سے جماعت روز افزوں ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔ہر آنے والا ، آنے والے دور کے لئے خود تیاری کر رہا ہوگا اور آپ کا مددگار ہو جائے گا اور آپ کو نئے لوگوں کو تبلیغ کرنے کے لئے نئی قوموں کو تبلیغ کرنے کے لئے ، نئے ملکوں کو تبلیغ کرنے کے لئے خالی چھوڑ دے گا۔اپنی قوموں کو تو ہم اب سنبھالتے ہیں۔ہماری فکر آپ نے جو کرنی تھی کر لی اب ہم پر چھوڑ دیں۔خدا نے جب ہم پر اعتماد فرمایا ہے ہمیں بات کا اہل قرار دیا ہے کہ خود سمجھنے کے بعد اپنی قوم کا انذار کریں گے تو پھر ہمیں کرنے دیں۔ہماری فکر نہ کریں۔آپ جائیں دوسرے ملکوں کو تلاش کریں۔ایک سو بیالیس ان کے پاس چھوڑ دیں۔نئے ایک سو بیالیس ڈھونڈیں نئی قوموں کی طرف نکلیں نئے شہروں کی طرف رجوع کریں اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اب یہ سلسلے ، یہ پھیلنے والے سلسلے وہ بن کر ابھرنے والے ہیں کہ تمام دنیا کی مولوی کی طاقت بھی اس راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔میں خدائے واحد ویگانہ کی قسم کھا کر آپ کو بتاتا ہوں کہ اب ایسے دور آنے والے ہیں کہ مولوی تھر تھر کا نہیں گے اور نا مراد ہو کر دیکھتے رہیں گے اور کچھ کر نہیں سکیں گے۔آپ نے آگے بڑھنا ہے اور بڑھتے چلے جانا ہے یہاں تک کہ آپ کے قدموں کی دھمک انگلی صدی میں سنائی دے جائے گی۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ حامی و ناصر ہو۔حو صلے اور یقین کے ساتھ اس سفر کو جاری رکھیں، قرآن کی بتائی ہوئی ہدایتوں کے مطابق آپ چلیں گے تو یہ نسخے ایسے ہیں جو کبھی نا کام نہیں ہو سکتے۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔