خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 623
خطبات طاہر جلد 13 623 خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1994ء آپ کو وقف کریں اور ہر جگہ عورتوں کے لئے بھی مراکز ہوں اور مردوں کے لئے بھی اور ان کی تربیت اس جذبے سے کی جائے کہ ایک بات اتنی اچھی طرح سے سمجھ جائیں کہ پھر ناممکن ہو دشمن کے لئے کہ اس پر حملہ کر سکے اور پھر وہ اس بات کو لے کر نکل کھڑے ہوں ہر جگہ پھیلاتے چلے جائیں۔تو اس طرح آپ کے آئندہ آنے والے تربیت کے علاوہ تبلیغی تقاضے بھی پورے ہوں گے، کیونکہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہم سے سلوک فرمایا ہے ایک کو دو اور دو کو چار اور چار کو آٹھ کرتا چلا گیا ہے۔اب یہ دور اگر جاری رکھنے کی دل میں تمنا ہے تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے رخ کے مطابق چلنا شروع کریں اور یہ خدا کی تقدیر کا رخ ہے جو اس آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔اس رخ پر چلیں گے تو خدا کی تقدیر ہمیشہ آپ کے حق میں عجائب کام دکھائے گی ، ناممکن باتیں آپ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھیں گے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اب تک جو آپ دیکھ چکے ہیں اس کے بعد آپ کو کوئی حق نہیں ہے کہ ان عجائب کا انکار کر سکیں۔حیرت انگیز اعجاز خدا نے دکھائے ہیں آپ اب گواہ بن چکے ہیں۔پس ان باتوں پر عمل کریں جو قرآن کی روشنی میں قرآن کی تعلیم کے مطابق میں آپ کو سمجھا تا ہوں اور دیکھیں اگلے سال کے لئے کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے عجائب آپ کیلئے ، لئے بیٹھا ہے اور عجیب کام آپ کے لئے کر دکھائے گا۔پس اب ہم دنیا کے سامنے ایک چیلنج بن چکے ہیں۔دنیا بجھتی ہے کہ اتفاقی واقعات ہیں یہ حادثات کے نتائج ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ تقدیر الہی ہے جو جماعت احمدیہ کو ایک نئے دور میں داخل کر چکی ہے۔اس کے ہر سال کا موڑ پہلے سے بڑھ کر شاندار آئے گا اور یہ تقدیر ہے جو میں دیکھ چکا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ آئندہ اسی طرح جاری ہوتی چلی جائے گی۔پس اس سفر کی تیاری اس شان سے کریں کہ ہر موڑ پر آپ کو خدا کے نئے کرشمے، نئے جلوے دکھائی دیں اور ایسے جلوے ہوں جو دنیا کی آنکھوں کو چندھیا دیں مگر وہ انکار نہ کرسکیں اور یہ وہ طریق ہے جو قرآن سے سیکھ کر میں آپ کو سمجھا رہا ہوں۔وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِيَنْفِرُ وا كَافَّةً مومنوں کے لئے یہ توممکن نہیں ہے کہ وہ سارے کے سارے اکٹھے جہاد میں مصروف ہو جائیں۔فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ پس ایسا کیوں نہیں کہ ان میں سے ہر گروہ میں سے ایک چھوٹا گروہ نکلے، ایک جماعت نکلے ليَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ تا کہ وہ دین سیکھے۔اب نکلے، گھروں سے نکلے مراد ہے کسی جگہ جانا ہے جہاں