خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 609 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 609

خطبات طاہر جلد 13 609 خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1994ء قرآن کریم کے مطابق تفقہ فی الدین کا انتظام کریں نو مبائعین کی تربیت کے لئے کلاسز کے اجراء کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1994 ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (التوبه : 122) پھر فرمایا:۔آج کے خطبہ سے پہلے بھی کچھ اعلان ہونے والے ہیں۔ایک مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ کینیڈا کا ساتواں سالانہ اجتماع آج 19 راگست سے شروع ہو رہا ہے۔تین دن جاری رہے گا اور 21 راگست کو ختم ہو گا۔مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کا پندرھواں ضلعی سالانہ اجتماع بروز جمعرات سے شروع ہو چکا ہے اور آج اس خطبے کے ساتھ اس کا اختتامی اجلاس ہو رہا ہوگا۔اس کے علاوہ دواعلانات پہلے ہونے سے رہ گئے تھے کیونکہ ہمیں بعد میں اطلاع ملی تھی کیونکہ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے اجتماعات کا ذکر آئے جب تک یہ توفیق ہے یہ سلسلہ جاری ہے یہ نام لئے جاتے رہیں گے۔لجنہ اماءاللہ USA کا سالانہ اجتماع 12 تا 14 راگست منعقد ہوا تھا اور مجلس خدام الاحمدیہ ضلع کوئٹہ کا سالانہ اجتماع 13 اور 14 اگست کو منعقد ہوا۔