خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 608 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 608

خطبات طاہر جلد 13 608 خطبہ جمعہ فرمودہ 12 /اگست 1994ء ہے ہماری نعیمہ کھوکھر صاحبہ، مظفر کھوکھر صاحب کی اہلیہ اور مظفر کھوکھر صاحب جماعت کے بڑے خدمت کرنے والے ہیں لیکن اور بھی بہت سے خدمت کرنے والے ہیں اور ہر جگہ استثناء نہیں رکھے جاسکتے مگر عین بر وقت انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور میں نے یہی سمجھا کہ اب ان کو بھی شامل کر لیا جائے تو ایک بابرکت موقع ہے اور ان کے اپنے حقوق بہر حال ایسے ہیں جماعت پر کہ کوئی نامناسب بات نہیں ہو گی اگر ان کو بھی شامل کیا جائے۔انشاء اللہ عزیز نسیم مہدی کے نکاح کے بعد محمود، مظفر اور نعیمہ کھوکھر کے بیٹے کا نکاح بھی انشاء اللہ اس کے معا بعد کیا جائے گا۔