خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 591 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 591

خطبات طاہر جلد 13 591 خطبه جمعه فرمودہ 12 اگست 1994ء حضرت محمد مصطفی ﷺ کی نصائح میں گہری حکمتیں صلى الله علو سلام میں ہیں ۔ ان نصائح کی حقیقی پہچان اور عرفان حاصل کر کے عمل کرنا چاہئے۔ ( خطبه جمعه فرموده 12 اگست 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران:105) پھر فرمایا :۔ آج کے خطبے سے پہلے جو اجتماعات ہیں ان میں سب سے پہلے خدام الاحمدیہ امریکہ کا سالانہ اجتماع ہے جو آج 12 راگست سے شروع ہو رہا ہے اور تین دن جاری رہے گا۔ مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کا بھی تین روزہ اجتماع آج ہی شروع ہو رہا ہے اور تین دن تک جاری رہے گا اور لجنہ اماءاللہ سوئٹزرلینڈ کا سالانہ اجتماع کل 13 راگست سے شروع ہو کر دو دن جاری رہے گا ۔ جماعت احمد یہ کینیڈا کی تیسری نیشنل تعلیم القرآن کلاس آج 12 اگست سے شروع ہو کر 18 اگست تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ سرینام کی طرف سے یہ شکوہ موصول ہوا تھا کہ ہم نے بھی اعلان کے لئے کہا تھا۔ 30،29 اور 31 جولائی کو ہمارا بھی جلسہ ہو رہا تھا لیکن آپ نے وہ اعلان نہیں کیا۔ سرینام کی جماعت ماشاء اللہ اب اٹھ رہی ہے۔ ایک عرصہ سونے کے بعد کچھ بیداری کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اس لئے اس اعلان سے اگر مزید ان کی آنکھیں کھولنے میں مدد ملے تو بہت اچھا موقع ہے اللہ تعالیٰ