خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 572
خطبات طاہر جلد 13 پھر فرمایا :۔572 خطبه جمعه فرموده 5 اگست 1994ء آج کے دن جو مختلف ممالک میں اجتماعات ہو رہے ہیں یا کل یا پرسوں ہوں گے ان سے متعلق بعض اعلانات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان سب ممالک کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا ذ کر بھی جمعہ میں چلے اور اس طرح اس عالمی برادری میں سب کو ہمارے لئے بھی دعا کی توفیق ملے۔ملائشیا کا جلسہ سالانہ اللہ کے فضل کے ساتھ آج 5 راگست سے شروع ہو رہا ہے تین دن تک جاری رہ کر 7 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔لجنہ اماءاللہ گی آنا کا جلسہ سالانہ 7 اگست بروز اتوار منعقد ہوگا۔آج 5 اگست کو مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ ترگڑی ضلع گوجرانوالہ کا تیسرا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ مسی ساگا ایسٹ (کینیڈا) کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل 6 راگست کو منعقد ہو رہا ہے اسی طرح خدام الاحمدیہ مارخم کا سالانہ اجتماع بھی کل منعقد ہو گا۔مجلس خدام الاحمدیہ ویسٹرن کینیڈا کا دو روزہ سالانہ اجتماع کل 6 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور 7 اگست بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا۔جلسہ سالانہ UK اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک غیر معمولی شان کا جلسہ ثابت ہوا۔اللہ کے فضلوں کو ہم ہمیشہ برستا دیکھتے ہیں لیکن ان فضلوں میں بھی بعض دفعہ اچانک یوں لگتا ہے جیسے غیر معمولی تیزی پیدا ہوگئی ہے اور توقع سے بڑھ کر اللہ کے فضلوں کی برسات ہوتی ہے۔جلسہ سالانہ جس صورتحال میں اختتام پذیر ہوا اس میں کسی انسانی حکمت اور کسی منصوبہ بندی کا کوئی ادنی سا بھی دخل نہیں تھا۔لوگوں نے بعد میں مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا میں نے کہا مجھے تو لگتا تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی ہے حالانکہ بارش پہلے بھی ہو رہی تھی لیکن بعض دفعہ بارش میں بھی اس قدرز ور پیدا ہو جاتا ہے کہ لگتا ہے اب بارش شروع ہوئی ہے۔یہ خدا تعالیٰ نے دشمن کو جماعت احمدیہ کے عالمی اجتماع کا ایک نظارہ دکھانا تھا اور بتانا تھا کہ اس وقت ایک ہی امت واحدہ ہے جو حقیقت میں حضرت محمد مصطفی می اے کی طرف منسوب ہونے کا حق رکھتی ہے وہ جماعت احمدیہ ہے جو خلافت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر اس طرح اکٹھی ہو گئی ہے کہ ایک جسم کے ٹکڑوں کی طرح ساری دنیا کی جماعت بن چکی ہے اور کس طرح بے ساختگی کے ساتھ جگہ جگہ سے بے قرار فون آنے لگے ہمارا بھی ذکر کرو، ہمارا بھی ذکر کرو اور ہمارا بھی ذکر کرو۔مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب، ہر طرف دنیا کے تمام باشندے، مختلف ملکوں سے