خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 565 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 565

خطبات طاہر جلد 13 565 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء خلاف گستاخیوں اور تمسخر کا تذکرہ ایک طرف۔قرآن کریم میں یہ مضمون پہلے تمام انبیاء کے مضمون پر بھاری ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ تمام انبیاء سے جو مذاق کئے گئے جو ان کی رسوائیاں کرنے کی کوشش کی گئی وہ سارے ایک طرف اور آنحضرت مے سے جو بدسلوکی کی گئی ، وہ پھر ان سب انبیاء سے کی گئی بدسلوکیوں پر بھاری ہوتی ہے۔پھر یہ بھی کہا گیا کہ ہم اس لئے اس کی دشمنی کرتے ہیں کہ آباؤ اجداد کے مذہب سے ہٹانے والا ہے۔پھر کہا گیا کہ یہ شاعر ہے ہم تو انتظار کر رہے ہیں کہ زمانے کی آفات اس کو کچل کے رکھ دیں گی۔(الطور : 31) پھر کہا گیا کہ پراگندہ خیالات اور خوابوں ہی کو اپنا الہام بنا بیٹھا ہے۔پراگندہ خوا میں ہیں نفسانی خیالات ہیں۔(الانبیاء: 6) اور آج کل کے مولوی الہام سے ملتا جلتا ایک اور غلیظ لفظ استعمال کرتے ہیں تو ترقی یافتہ ہیں کافی ، وہی طرز ہے وہی منہج ہے جو پہلوں کی تھی ،صرف بدکرداریوں میں اور بد زبانیوں میں ان سے آگے بڑھ چکے ہیں۔کہتے ہیں اس نے تو اپنی طرف سے بات بنالی ہے ( الطور : 34) پھر معجزات کا انکار اور یہ کہنا کہ کہتے ہیں بڑے معجزات آئے ہیں ایک بھی لا کے دکھائے معجزہ تب ہم مانیں گے یہ تو ایک بھی معجزہ پیش نہیں کر سکتا (الروم : 59) اب یہ باتیں میں پرانے زمانے کی کر رہا ہوں جن کو قرآن کا زیادہ علم نہیں ہے وہ شاید یہ سمجھ رہے ہوں میں اس زمانے کی بات کر رہا ہوں بعینہ یہی بات پاکستان کے مولوی ، احمدیوں سے کہتے اور ان سے مطالبے کرتے ہیں کہتے ہیں تم کہتے ہو مرزا صاحب نے بڑے معجزے دکھائے ، ایک لا دو۔ایک بھی آیا تو ہم مان جائیں گے اور جو معجزوں کا سردار تھا جس سے معجزوں کے سمندر پھوٹے جس کے کلام کے متعلق فرمایا گیا کہ اگر سمندران نشانات کو لکھ لیں ان آیات کو جو قرآن میں نازل ہو رہی ہیں اور ان کے معانی کو۔سمندر سیاہی بن جائیں اور درخت قلم بن جائیں تو ایک کے بعد سمندر پر سمندر ختم ہوتے وتے چلے جائیں اور نئے ان کی مدد کو آتے چلے جائیں تب بھی آیات الہی، کلمات اللہ کا مضمون ختم نہیں ہوگا اور سب سے بڑا کلمات کا مضمون قرآن کریم میں بیان ہے۔پس یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت بھی یہی کہا کرتے تھے کہ ایک دکھا دو، ایک نشان لاؤ اور ہم ایمان لے آئیں گے اللہ تعالیٰ اس کا بھی جواب دے چکا ہے وَ أَقْسَمُوا بِاللهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِم وہ خدا کی قسمیں کھا کھا کر یہ اعلان کرتے ہیں لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةً