خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 552 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 552

خطبات طاہر جلد 13 552 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء ہوئی۔تو فرمایا جب وہ یہ کہتے ہیں کہ تم ان کو چھوڑ دو اور ہم تمہیں پھر اس کے نتیجے میں مالا مال کر دیں گے تو اللہ فرماتا ہے۔وَلِلَّهِ خَزَايِنُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ بیوقوف بھول جاتے ہیں کہ آسمان اور زمین کے خزانے تو اللہ کے پاس ہیں۔یہ کسی کو کیا دیں گے، وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ منافق ایسے بیوقوف لوگ ہیں کہ ان باتوں کو سمجھتے نہیں ہیں۔اور پھر يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ ان میں ایسا بھی بد بخت ہے، جو کھلا کھلا یہ اعلان کرتا ہے کہ ہمیں مدینہ لوٹنے دو، وہاں کا سب سے معزز انسان نعوذ باللہ من ذالک وہاں کے سب سے ذلیل انسان کو نکال باہر کرے گا۔وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ جیسے سب خزائن اللہ ہی کے پاس ہیں عزتیں بھی سب اللہ ہی کے پاس ہیں اور اس کے رسول کے لئے ہیں ویلمو منین اور مومنوں کے لئے بھی۔وَلكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ لیکن یہ منافق لوگ ہیں جو کچھ علم نہیں رکھتے۔میں نے مضمون کا آغاز اس بات سے کیا تھا کہ سب سے اہم تو ہین تو اللہ کی ہے۔اللہ ہی کی ذات سے تعلق میں ہر نیکی کا وجود ہوتا ہے ہر نیک شخص وجود میں آتا ہے خواہ وہ رسول ہو یا غیر رسول ہو۔تمام عزتیں اللہ ہی کے لئے ہیں اللہ کی عزت کو چھوڑ کر پھر کوئی عزت بھی باقی نہیں رہتی۔پس ہتک رسول کا مضمون اللہ کی ہتک سے شروع ہوتا ہے اس کو نظر انداز کر کے تم کن باتوں میں پڑ گئے ہو اور اللہ کی ہتک کا جہاں تک تعلق ہے قرآن کریم نے اس مضمون کو مختلف پیرایوں سے کھول کھول کر بیان فرمایا ہے اور ایک بھی جگہ اللہ تعالیٰ کی ہتک کے نتیجے میں انسان کو اختیار نہیں بخشا کہ وہ اس کو کسی قسم کی کوئی سزا خود دے۔ایک آیت میں اس سے پہلے پڑھ چکا ہوں اس کے حوالے سے بات کر چکا ہوں اب ایک اور پہلو سے، قرآن کریم کا اسلوب بڑا عجیب ہے، ایک اور پہلو سے اس مضمون کو چھیڑتا ہوں جس کا قومی عقائد سے تعلق ہے۔قومی عقائد کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ یہ بیان فرما رہا ہے کہ بعض مذاہب کے عقائد ایسے ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی کھلی کھلی تو ہین پائی جاتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ توہین آمیز عقیدہ عیسائیت کی طرف منسوب فرمایا گیا۔وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا يه اعلان کرتے ہیں کہ رحمن خدا نے بیٹا بنا لیا ہے۔لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا دیکھو تم بہت ہی سخت بہت بری