خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 467
خطبات طاہر جلد 13 467 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1994ء حبل اللہ کی حفاظت میں جان بھی جائے تو دریغ نہ کرو۔محمدی اخلاق سے اپنے آپ کو مزین کریں۔(خطبه جمعه فرموده 24 جون 1994ء بمقام ٹورانٹو ، کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی:۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (آل عمران: 104) پھر فرمایا:۔یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے گزشتہ تین خطبات کا بھی عنوان بنی رہی ہے آج کا عنوان بھی یہی ہے اور آئندہ بھی شاید ایک دو خطبات میں یہی مضمون چلے۔ان آیات کی روح یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں آگ کے گڑھے پر جب تم کنارے پر پہنچ گئے تھے وہاں سے کھینچ کر اس سے بچالیا ہے اور اس بچانے کی علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ تمہارے دل پھٹے ہوئے تھے تمہیں ایک ہاتھ پر ایک دل کی دھڑکن کی طرح اکٹھا کر دیا ہے اور اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ اللہ تعالٰی ہی ہے جس نے تمہارے دلوں میں آپس میں محبت کے رشتے باندھے، ایک جان کر دیا۔پس اس نعمت کو