خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 447

خطبات طاہر جلد 13 447 خطبہ جمعہ فرمودہ 17 / جون 1994ء حگم وعدل کو ماننے کے سوا کوئی صراط مستقیم نہیں۔حضرت امام حسن ، حضرت امام حسین اور صحابہ کا مقام۔( خطبه جمعه فرموده 17 / جون 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) عام تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔یہ مہینہ محرم الحرام کا ہے جس کی بہت سی فضیلتوں کا احادیث میں اور اسلامی لٹریچر میں ذکر ملتا ہے لیکن اس موقع پر آج کے خطبے میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اہل بیت ، آپ کی آل کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا وہ رشتہ ہے جس رشتے سے ہمارا خدا سے رشتہ بنتا ہے۔پس آپ کی اولاد سے اس تعلق کا قائم نہ رہنا یا اولاد سے کسی قسم کا بغض ، ان دونوں رشتوں کو کاٹ دیتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اولاد وہ اولاد نہیں تھی جس نے اپنا روحانی تعلق حضرت اقدس محمد رسول اللہ سے قائم نہ رکھا بلکہ وہ اولاد تھی جس نے اس تعلق کے تقاضوں میں اپنی جانیں دے دیں اور عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔پس اس پہلو سے وہ جس کے دل میں اہل بیت کا بغض ہے حقیقت میں اس کے دل میں محمد رسول اللہ کا بغض ہے اور اسلام کا بغض ہے اور اس کی کوئی نیکی حقیقی نیکی نہیں کہلا سکتی۔یہ ایک طبعی حقیقت ہے کہ جس سے محبت ہو اس کے محبوب سے محبت ہو۔جس سے محبت ہو اس سے جو محبت کرتے ہیں ان سے بھی تعلق قائم ہو اور یہ دونوں باتیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی بہت ہی پیاری اور مقدس بیٹی حضرت فاطمہ کی اولا دکو نصیب تھیں۔ان سے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو محبت تھی اور وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتے تھے اور