خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 445 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 445

خطبات طاہر جلد 13 445 خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء سے۔ نہیں ہے کہ ہم اس امام سے اس لئے نفرت کرتے ہیں ہم نے نمازیں پیچھے پڑھنی چھوڑ دی ہیں کہ یہ برا آدمی ہے اور ہمیں حکم ہے کہ ہم الہی بغض کریں ۔ اس حوالے سے میں بات کر رہا ہوں اب بھی مجھے بعض دفعہ لکھتے ہیں مگر پہلے تو مجھے روز مرہ یہ تجربہ ہوا کرتا تھا۔ میں پاکستان کی جماعتوں میں ہر ذریعے سے پہنچا ہوں۔ سائیکلوں پہ بھی ، گھوڑوں پہ بھی ، بسوں پہ بھی ، کاروں پہ بھی ، گاڑی کے ذریعے بھی ۔ بہت سفر کیا ہے اور وہاں جہاں جہاں اختلاف ہوتا تھا وہاں بعض لوگ جو کچھ دین کا علم رکھتے ہیں یہ آگے سے حوالہ دیا کرتے تھے کہ اللہی بغض ہے ہمیں تو کوئی نفرت نہیں ہمارا تو ذاتی طور پر کچھ نہیں ، یہ غلط آدمی او پر آگیا جماعت کے اوپر اور اس کی بے ہودہ ذلیل حرکتوں کی وجہ سے ہمیں اس سے نفرت ہے۔ اس کو ہم کہتے ہیں للی بغض ۔ ایسا لہی بغض جس کا رسول اللہ ﷺ کو علم نہیں تھا تمہیں علم ہو گیا ہے۔ پس اپنی تعریفیں ایسی نہ بنائیں جو محمد رسول اللہ کی تعریفوں سے ہٹ جائیں وہ جھوٹی اور لعنتی اپنی نہ محمدرسول جا تعریفیں ہیں ۔ وہ آپ کو بھی جھوٹا اورلعنتی کر دیں گی۔ وہ محبت کریں الہی محبت ، جو محبت محمد رسول اللہ نے کر کے دکھائی ہے اور وہ نفرت کریں للہی نفرت جو حضرت محمد رسول اللہ نے کر کے دکھائی اور ان نفرتوں کے ہوتے ہوئے بھی آپ رحمتوں کی بارش برسانے والے وجود تھے۔ جن سے لٹھی نفرت ہوتی تھی ان کے لئے دعائیں کرتے ، ان پر رحمتیں برساتے ۔ ایسی نفرتیں کریں جو ساری دنیا میں آپ کی نفرتیں وہ عظیم انقلاب برپا کر دیں گی جو دنیا کی محبتیں بھی نہیں کر سکتیں ۔ یہ نفرتیں بھی دلوں کو باندھنے والی نفرتیں بن جاتی ہیں نہ آپ کی محبت دلوں کو توڑنے والی رہے گی نہ آپ کی نفرت دلوں کو توڑنے والی رہے گی ۔ صلہ رحمی کی وہ آخری بات جو آنحضور نے فرمائی وہ اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہو گی اور تمام دنیا ایک امت واحدہ ہی نہیں بلکہ ایک وسیع عالمی روحانی گھر میں تبدیل ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ہی