خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 428 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 428

خطبات طاہر جلد 13 428 خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء بڑے مذاہب کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے نمائندے بھیجیں اور اپنے مذہب کے نقطہ نگاہ سے اس پر روشنی ڈالیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ بڑے بڑے اہم نمائندوں نے دعوت کو قبول کر لیا ہے وہ بھی اس سیمینار میں شریک ہوں گے۔مجلس خدام الاحمدیہ نارتھ پارک ( یہ کینیڈا میں ہے) کا تیسرا جلسہ سالانہ اور اجتماع بارہ جون بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے۔آل آندھرا پردیش خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع کل گیارہ جون سے شروع ہو رہا ہے اور اس کے بعد جلسہ پیشوایان مذاہب ہو گا۔لجنہ اماء اللہ میونخ ریجن کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل گیارہ جون کو منعقد ہو رہا ہے بہت سے ایسے اجتماعات ہیں جو اور بھی جگہ ہور ہے ہوں گے ، بعضوں کو موقع مل جاتا ہے وقت پر اطلاع دے دیتے ہیں، بعضوں کی اطلا میں بعد میں ملتی ہیں ، بعضوں کو وقت پر یاد بھی نہیں رہتا مگر خواہش سبھی کی ہوتی ہے۔پس جہاں جہاں بھی دینی اغراض سے جماعت احمدیہ کسی رنگ کے بھی اجتماع منعقد کر رہی ہے، دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان میں برکت ڈالے۔خالصہ للہ ا کٹھے ہوں، خالصہ اللہ جدا ہوں اور ان کے تمام کے ملنے میں بھی برکتیں ہوں ، ان کی جدائیوں میں بھی برکتیں ہوں۔حضرت عبادہ بن صامت روایت کرتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ میں آپ سے صرف وہی بات بیان کروں گا جو من و عن میں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اپنے الفاظ میں کوئی روایت بیان نہیں کی بلکہ وہ الفاظ یاد رکھے ہیں اور یہ روایت بیان کرتے وقت کہا کرتے تھے کہ میں وہی بات کہوں گا جو بعینہ میں نے آنحضرت ﷺ سے سنی ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور غالبا یہ غیر معمولی احتیاط اسی لئے انہوں نے برقی ہے کیونکہ حدیث قدسی میں جب آنحضور نے بات خدا کی طرف منسوب کریں تو وہ کلام غیر معمولی اہمیت اختیار کر جاتا ہے اور من و عن ویسا ہی بیان کرنا ضروری ہے فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری وجہ سے آپس میں محبت کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی ہے اور میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں پر میری محبت واجب ہو گئی ہے اور میری وجہ سے ایک دوسرے سے دوستی کرنے والوں پر میری محبت واجب ہوگئی ہے اور صلہ رحمی کرنے والوں پر بھی یہ جو آخری فقرہ ہے صلہ رحمی کرنے والوں پر بھی ان کے ضمیر کی احتیاط نے پھر ایک تقاضا کیا ہے کہ مجھے یہ بعینہ یاد نہیں غالبا یہی کہا تھا اس لئے احتیاطا یہ کہا کہ یا تو بالکل یہی الفاظ تھے ” صلہ رحمی کرنے والوں پر یا یہ فرمایا تھا کہ ایک دوسرے سے