خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 386
خطبات طاہر جلد 13 386 خطبہ جمعہ فرمودہ 27 رمئی 1994 ء ساتھ کچھ اور دنیا کے ممالک میں بھی بعض مجالس یا بعض اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں ان کے نام بھی میں پڑھ کر سنا دیتا ہوں ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جو آج کے پیغامات ہیں وہ ان سب کے لئے مشترک ہیں۔مجلس مشاورت جماعت احمد یہ U۔K آج 27 رمئی سے شروع ہو رہی ہے۔تین دن تک جاری رہے گی۔مجلس خدام الاحمدیہ بریمپٹن کینیڈا کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل بروز ہفتہ شروع ہورہا ہے۔جماعت احمد یہ ملائیشیا کا جلسہ سالانہ 29 رمئی سے 31 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔اس علاقے کے قریبی ممالک سے بھی بہت سے نمائندگان اس میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں۔امریکہ کے ساؤتھ ریجن کے خدام، اطفال اور لجنہ کی ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماع 28 اور 29 رمئی بروز ہفتہ اور اتوار منعقد ہوں گے۔جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے یہ آل عمران کی آیت 104 ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم سب مضبوطی کے ساتھ اللہ کی رسی کو تھام لو اور باہمی منقسم نہ ہو، ایک دوسرے سے پھٹ کر الگ نہ ہو جاؤ۔وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو جبکہ تم باہم دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا تو تم اللہ کی نعمت کے ذریعے بھائی بھائی ہو گئے۔وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے تو اس نے تمہیں اس میں گرنے سے بچا لیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے نشانات کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔حَبْلِ اللہ سے کیا مراد ہے اس کے متعلق ایک دفعہ میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ہی حبل اللہ ہیں۔لیکن حبل اللہ کا صرف ایک ہی مفہوم نہیں۔خود حضرت اقدس محمد اللہ سے ثابت ہے کہ قرآن کریم حبل اللہ ہے۔پس کیا ان دونوں باتوں میں کوئی فرق ہے یا ایک ہی مضمون کے بیان کے دو پہلو ہیں۔میرے نزدیک ایک ہی مضمون کے بیان کرنے کے دوالگ الگ انداز ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد اللہ کا دامن تھامے بغیر قرآن کچھ بھی فائدہ کسی کونہیں پہنچا سکتا اور حقیقی قرآن کا مفہوم انسان پر حضرت محمد مصطفی میلے کے وسیلے کے بغیر روشن نہیں ہو سکتا۔پس اگر چہ کتاب اللہ ہی حبل اللہ ہوتی ہے مگر اس حبل اللہ کا نمائندہ۔